عمومی جائزہ
ABL Funds کیپٹل پروٹیکٹڈ فنڈ اوپن اینڈ کپیٹل پروٹیکٹڈ فنڈز سیریز کا پہلا فنڈ ہے- اس کا عزم ہے کہ آپ کے سرمائے کو ہر وقت تحفظ حاصل ہو اور بہترین منفعت فراہم کرتے ہوئے آپ کی سرمایہ کاری میں اضافہ میں مدد کی جائے
سرمایہ کاری مقاصد
فنڈ کا عزم ہے کہ سرمایہ کاری کی ابتدائی قدر کا تحفظ کیاجائے اور کچھ منافع فراہم کیاجائے تاکہ ایک طے شدہ مدت کے بعد ابتدائی سرمایہ کاری کی قدر میں اضافہ ہو-
یہ فنڈ دوحصوں پر مشتمل ہے ایک انویسٹمنٹ سیگمنٹ اور دوسرا پروٹیکشن سیگمنٹ (CPS) – سرمائے کا تحفظ AAکی (TDRs) ٹرم ڈپازٹ رسیدیں اور اس سے اوپر ریٹنگ کے حامل بینکوں میں ڈپازٹ ریسیٹس (TDRs) میں سرمایہ کاری سے کیا جائے گا- فنڈ کے بقایا اثاثوں کوبازار حصص یا نگراں اداروں کی طرف سے اجازت شدہ کسی دیگر سرمایہ کاریوں میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بہتر سرمایہ کاروں کو بہتر منافع فراہم کیا جاسکے-
بنیادی فوائد
- سرمائے کا 100 فیصد تحفظ
- بازار حصص میں محدودسرمایہ کاری پر بہترین منافع
- قرضہ کی سہولت کی اہلیت
- میچورٹی کی مدت IPO *کی تاریخ بندش سے 2 سال تک
- کم خطرات زیادہ منافع کی ساخت
پروڈکٹ کی مناسبت:
- یہ فنڈ ان سرمایہ کاروں کے لئے موزوں ہے سرمائے کے تحفظ، مستحکم منافع اوردرمیانہ سرمایہ کاریدورانیہ رکھتے ہیں
- خطرات نہ مول لینے والے سرمایہ کار جو کہ بازار حصص میں محدود سرمایہ کاری پر بہترین منافع حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں
٭ نوٹ: یہ فنڈ جولائی 2014 کو میچیور ہو چکا ہے۔
