کمپنی کا تعارف

کمپنی کا تعارف

 

کمپنی کا تعارف

ABL ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ABL Funds) کا شمارپاکستان کی ممتاز ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کا نصب العین قابلِ بھروسہ انویسٹمنٹ مینیجر کے طور پر سرمایہ کاری کے جدید حل اور معیاری خدمات فراہم کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو ان کے سرمایہ کاری کے اہداف تک پہنچنے میں مدد دینے کے لئے انتہائی قابل قدر سرمایہ کاری کا منتظم بننا ہے‘‘ – ہم وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے حل ، میوچل فنڈز اور مشاورتی خدمات کی پیشکش کرتے ہیں تاکہ ہمارے ہر کسٹمر کی سرمایہ کاری کی مخصوص ضروریات کو پورا کیا جاسکے-

ABL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ مکمل طور پر الائیڈ بینک کی ملکیت میں ایک ذیلی کمپنی ہے جس کی تشکیل 2007 میں ہوئی- ABL ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کا عزم ہے کہ زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بچتوں اور سرمایہ کاریوں سے معیشت کو فائدہ پہنچایا جائے اور ان کے سرمایہ کاری اہداف کے حصول میں ان کی مدد کی جائے- اس کا عزم کسٹمرز کی تمام سرمایہ کاری ضروریات کو تسلی بخش انداز میں پورا کرنا ہے اور اسے صرف ایک رابطہ کاری کے مقام، انتہائی قابل رسائی اور ذاتی خدمات کے ماڈل کے ذریعے ایک امتیازی حیثیت دینا ہے-

پاکستان میں نجی شعبے کی ایک نمایاں ایسیٹ مینجمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی کی حیثیت سے ہم نے تسلسل کے ساتھ گزشتہ دس سالوں سے اپنے کلائنٹس کو طویل مدتی اعلیٰ منافعجات فراہم کی ہے- ہمارے تمام بڑے اثاثوں کی اقسام کی پیشکشوں میں روایتی اور شریعت کے پاسدار سرمایہ کاری کے حل شامل ہیں، جن سے ہمارے 20,000 سے زیادہ ادارتی اور انفرادی کلائنٹس استفادہ کررہے ہیں-

طویل مدتی مالیتی سرمایہ کاری کی رسائی کی حامل ایک فعال سرمایہ کاری منتظم کی حیثیت سے ABL ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی اس وقت انفرادی انفرادی  130.80 بلین روپے سے زیادہ کے اثاثہ جات سنبھال رہی ہیں – (  شامل جس میں FoF تک ستمبر 30   2023 ) – ABL ایسیٹ مینجمنٹ مختلف النوع سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے جس میں ایکویٹی، فکسڈ آمدن،منی مارکیٹ، تحفظِ سرمایہ، فنڈآف فنڈ،ایسیٹ ایلوکیشن اور والنٹری پنشن اسکیمز شامل ہیں.

ہمارے جداگانہ انتظام اکاونٹس جنہیں SMAs کے نام سے جانا جاتا ہے، کلائنٹ کو نسبتاً موزوں آپشن برائے پورٹ فولیو کی ساخت اور سرمایہ کاری کے انتظام کے لئے فراہم کرتے ہیں- اس سرمایہ کاری مشاورتی خدمت کے تحت ہم اپنے معزز کلائنٹس کو کفایت شعارانہ حل ان کے اپنے پورٹ فولیواور ضروریات کے مطابق پیش کرتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری مقصد کے حصول کے لئے ماہرانہ رہنمائی اور تجاویزات بھی فراہم کی جاتی ہیں-

اہم جھلکیاں

 
تاریخ قیام 2007
ہیڈ آفس لاہور، پاکستان
رجسٹرڈ دفتری پتہ: پلاٹ نمبر 14 ، سیکٹر MB، DHA فیز 6، لاہور، پاکستان
کاروباری شعبے اثاثوں کا انتظام، رضاکارانہ پنشن اسکیموں کا انتظام اور سرمایہ کاری مشاورتی خدمات
مینجمنٹ کوالٹی ریٹنگ JCR-VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کے جانب سے AM2++ کی مینجمنٹ کوالٹی ریٹنگ کا اعزاز حاصل ہے جو اچھی انتظامی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہے۔
فنڈز اور مصنوعات زیر انتظام 13 اوپن اینڈ میوچل فنڈز، 2 رضاکارانہ پنشن اسکیمیں اور کچھ انتظامی منصو
زیر انتظام اثاثے زیر انتظام اثاثہ جات 130.80 بلین روپے (ستمبر 30 ، 2023 کو جس میں فنڈ در فنڈ شامل ہیں)
رجسٹریشن نمبر CUIN 0063183
نیشنل ٹیکس نمبر 3028178-4

ہم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز (اسٹبلشمنٹ اینڈ ریگولیشن) رولز 2003 اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ انٹائٹیز ریگولیشنز 2008 کے ماتحت ہیں- مزید معلومات کے لئے ہمارے نگراں ادارے کی ویب سائٹ secp.gov.pk کا مطالعہ کریں.