ہمارا ورثہ

ہمارا ورثہ

ہمارا ورثہ

ہمیں الائیڈ فیملی کا حصہ ہونے پر فخر ہے ،جوایک ایسا گروپ انتہائی شاندار اور بہترین تاریخ رکھتا ہے- ہمارے سرپرست بینک۔ الائیڈبینک لمیٹڈ کے بارے میں مزید جانئے-

ABL ایسیٹ مینجمنٹ ، الائیڈبینک لمیٹڈ کی ملکیت میں ایک ذیلی کمپنی ہے جو پاکستان میں سب سے پہلے قائم ہونے والا بینک ہے – الائیڈ بینک کی تاریخ لگن، پیشہ ورانہ طرز ، ماحولیاتی چیلنجز کے مطابق، جس کا نتیجہ ترقی اور استحکام کی صورت میں حاصل ہوا-

بینک کا آغاز آسٹریلشیا بینک کے نام سے 03 دسمبر 1942 میں آزادی سے قبل لاہور میں ہو اور 1974 میں یہ الائیڈ بینک آف پاکستان بن گیا- اگست 2004 میں بینک کی ملکیت ابراہیم گروپ پر مشتمل کنسور شیم کو منتقل کردی گئی لہذا اس کا نام تبدیل ہوکر 2005 میں الائیڈ بینک لمیٹڈ ہوگیا-

الائیڈ بینک ابراہیم گروپ کا حصہ ہے جس کا شمار پاکستان میں موجود بڑے صنعتی اداروں میں ہوتی ہے اور اس کا کاروبار ٹیکسٹائل، تجارت، پولیسٹر فائبر، انرجی اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں پھیلا ہوا ہے- گروپ کا استحکام، مضبوطی، ساکھ اورمستحکم پوزیشن کی بدولت بورڈ کی نمائندگی اورہم آہنگی کی صورت میں بینک کی قدر میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے –

موئثر مالیاتی کارکردگی اور خطرات سے نمٹنے اور ادارتی نظم و ضبط کے شعبوں میں قابل ذکر بہتری کی وجہ سے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے الائیڈ بینک کی طویل مدتی ریٹنگ کو بڑھا کر «AAA» (ٹرپل A) کردیا ہے جبکہ بینک کی قلیل مدتی ریٹنگ پہلے ہی اعلیٰ سطح یعنی «A1+» (اے ون پلس) پر ہے-

آج 75 سال سے زائد تجربے کے ساتھ الائیڈ بینک نے اپنے آپ کو ٹھوس ایکویٹی ، اثاثوں اور ڈپازٹ کی بنیادپر ایک مستحکمادارے کے طور پر ثابت کیا ہے۔ یہ عالمی بینکنگ خدمات پیش کرنے کے ساتھ بڑے پیمانے پر ریٹیل بینکنگپر توجہ مرکوز رکھتا ہے- بینک کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے پاکستان میں 1259 آن لائن برانچز اور ATMs پر پھیلا ہوا ہے اور اپنۓ متفرق کلائنٹس کو ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے-

مزید تفصیلات کے لیے ویب سایٹ وزٹ کریں www.abl.com