درست سرمایہ کاری کا انتخاب

درست سرمایہ کاری کا انتخاب

درست سرمایہ کاری کا انتخاب

ہمارے پاس سرمایہ کاری کے ایسے حل موجود ہیں جو آپ کے مالیاتی اہداف کے حصول میں یقینی مدد کرسکتے ہیں

ABL فنڈز زیادہ تر سرمایہ کاروں کی ضروریات پوری کرسکتا ہے- ہم آپ کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کریں گے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی سرمایہ کاری فنڈ یا مجموعہ فنڈز آپ کی ضروریات کو بہترین طریقے سے پورا کرے اور اپنے فنڈ کے انتخاب کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں-

سرمایہ کاریوں کا درست انتخاب ایک اہم کام ہے- اس میں آپ کی مدد کیلئے سب سے پہلے درج زیل ضروریات کو منتخب کریں جو کہ موجودہ حالات میں آپ کے لئے انتہائی موزوں ہو- آپ کے مالیاتی مقاصد اور اہداف، مدت کا تعین اور خطرات برداشت کرنے کی آپ کی صلاحیت ایک درست سرمایہ کاری کے مرکب یا اثاثوں کے اختصاص کا تعین کرتا ہے – یہ بات اہم ہے کہ آپ اپنی سرمایہ کاری کے مقاصد کو مدت کے ساتھ متوازن کریں اور اس کے ساتھ خطرے کی برداشت کو بھی ذہن میں رکھیں –

اپنے مالیاتی مشیر اور انٹر ایکٹو انویسٹر رسک پروفائلر کی مدد سے آپ درست سرمایہ کاری کے مرکب کا تعین اپنے ذاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں-

آپ کے لئے تیار کئے گئے سرمایہ کاری حل

ABL فنڈز آپ کو کئی ایک سرمایہ کاری فنڈز اور مصنوعات پیش کرتا ہے جو آپ کے سرمایہ کاری مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں-

ہمارے ریلیشن شپ مینیجرز آپ کو اس سرمایہ کاری پروڈکٹس اور خدمات کو انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں جو کہ آپ کی ضروریات کے عین مطابق ہو- وہ آپ کے سرمایہ کاری پروفائل کا تعین کرسکتے ہیں اور ایک ایسا منصوبہ پیش کرسکتے ہیں جس میں آپ کی سہولت کے مطابق مدت اور خطرات ہونگے تاکہ آپ اپنے اہداف حاصل کرسکیں-

کیا آپ طویل مدتی دولت کمانے کے لئے بچت کررہے ہیں؟

اگر آپ اپنی نوجوان پیشہ ور ہیں تو آپ طویل مدتی دولت کماسکتے ہیں- ہماراایکویٹی فنڈز جو کہ 3-5 سال کی مدت کے لئے ہوگا اس سے آپ اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں-

آپ مندرجہ ذیل آپشنز پر غور کرسکتے ہیں:

  • ABL اسٹاک فنڈ (ABL SF) اس وقت موزوں ہے جب آپ سرمایہ میں اضافے کے خواہشمند ہوں اور طویل مدت تک دولت کمانا چاہتے ہوں- تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں-
  • ABL اسلامک اسٹاک فنڈ (ABL ISF) ایک شریعت کے مطابق طویل مدتی ہونے کے ساتھ دولت کمانے اور سرمائے میں ضافہ کا موقع فراہم کرتا ہے-تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں ۔

کیا آپ ریٹائرمنٹ کے لئے بچت کررہے ہیں؟

  • فنڈز آپ کے ریٹائرمنٹ پلان کے لئے روایتی اور شریعت کے مطابق دونوں طریقے فراہم کرتا ہے – ABL پنشن فنڈ – ( یہاں کلک کریں ) اور ABL اسلامک پنشن فنڈ -( یہاں کلک کریں ) جو آپ کی ریٹائرمنٹ پلاننگ کی مدد کریں گے-

کیا آپ کو مالی استحکام اور آمدن کی ضرورت ہے؟

  • اگر آپ ایسے سرمایہ کاری آپشن کے متلاشی ہیں جو آپ کے مالی استحکام اور موزوں منافع فراہم کرے تو پھر ABL گورنمنٹ سیکیورٹیز فنڈ کی شکل میں آپ کے لئے ایک بالکل موزوں حل موجود ہے- تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں-

کیا آپ کسی دیگر مالی مقاصد کے لئے بچت کررہے ہیں؟

  • ABL Funds فنانشل پلانر آپ کو مختلف مقاصد کے لئے بچت کے مواقع فراہم کرتا ہے جیسے کہ گھر، حج، تعلیم اور شادی- تفصیلات کے لئےیہاں کلک کریں

مندرجہ ذیل ٹیبل میں ABL فنڈز کے سرمایہ کاری حل کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں جن سے آپ کو فنڈ کے متعلق ایک بہتر تصور ملے گا جو کہ آپ کے سرمایہ کاری مقاصد کے حصول میں آپ کی سرمایاکاری کے خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خصوصی توجہ دی جائے گی-

روایتی پیشکشیں

 
فنڈ سرمایہ کاری کا دورانیہ سرمایہ کاری مقاصد کس میں سرمایہ ہوگی خطراتی پروائل
ABL اسٹاک فنڈ کم از کم 3 سال یا اس سے زیادہ اس فنڈ کا مقصد طویل المدت نسبتاََ زیادہ خدشات کی حامل ایکویٹی سیکیوریٹیزکی متنوع پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کے ذریعی اصل سرمائے میں اضافے اور ڈیوڈنڈ کی صورت میں پر کشش منافع فراہم کرنا ہے۔ لسٹڈ ایکیوٹیی سیکیوریٹیز بلند/زیادہ
الائیڈ فائنرجی فنڈ کم از کم 3 سال فنڈ کا مقصد طویل مدتی سرمائے کی قدر میں اضافے کا حصول ہے ،اس کی سرمایاکاری فنڈ مینیجر کے معاشی صورتحال کے نظرئے کے مطابق ایکویٹی اسٹاکس ،خصوصی طورپر مالیاتی و توانائی کے شعبہ جات/حصوں/صنعتوں،فکسڈ انکم انسٹرومنٹس اورمنی مارکٹ انسٹرومنٹس میں کی جاتی ہے۔ لسٹڈ ایکویٹی سیکیورٹیز اور فنارجی شعبہ کی فکسڈانکم/منی مارکٹ مصنوعات بلند/زیادہ
ABL انکم فنڈ کم از 1 کم سال یا اس سے زیادہ فنڈ کا مقصدسرمایاکاری کے خدشات کو ملخوطِ خاطر رکھتے ہوئے مسابقتی منافع کا حصول ہے۔ اس میں پاکستان اور بیرونِ پاکستان پر قلیل، درمیانی اور طویل مدتی فکسڈ انکم اور ڈیبٹ انسٹرومنٹس میں سرمایاکاری کی جاتی ہے فکسڈ انکم اوڈیبٹ مصنوعات کم ، درمیانی درجہ
ABL کیش فنڈ کم از کم 1 سال فنڈ کابنیادی مقصد سرمایہ کاروں کو منی مارکیٹ اور سوورن ڈیبٹ انسٹرومنٹس کے امتزاج کے زریعے سیالیت کی عمدہ سطح کے ساتھ سرمایاکاروں کو مستقل منافع فراہم کرنا ہے۔ منی مارکیٹ اور خودمختار ڈیبٹ انسٹرومنٹس کم
ABL گورنمنٹ سیکیورٹیز فنڈ کم از کم 1 سال اسکیم کا مقصد بنیادی طورپر مختصر سے طویل المدتی گورنمنٹ سیکورٹیز اور دیگر ڈیبٹ انسٹرومنٹس کے مجموعے میں زیادہ تر سرمایہ کاری کے ذریعے ممکنہ خطرات سے محفوظ ممکنہ بہترین منافع فراہم کیا جائے۔ حکومتی اورڈیبٹ انسٹرومنٹس کم
ABL فنانشل پلاننگ فنڈ رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے فنڈ کا مقصد میوچل فنڈز میں سرمایہ کار کے نقصان کی برداشت کی صلاحیت کے مطابق سرمایہ کاریوں پر متعلقہ اختصاصی منصوبے کے تحت منافع پیدا کرنا ہے۔ فکسڈ انکم اور ایکویٹی میوچل فنڈز جو کہ سرمایہ کار کے خطرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق ہو رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے
ABL مستقبل پنشن فنڈ متوقع ریٹائرمنٹ تک جو کہ 20-25 سال تک ہوسکتی ہے جس کا انحصار فرد کے حالات پر ہوتا ہے ABL پنشن فنڈ کا عزم ہے کہ ہر کسی کو ایک قابلِ منتقل،انفرادی، فنڈڈ ( طے شدہ معاونت کے حساب ) اور لچکدار پنشن اسکیم فراہم کی جائے جس کا انتظام پیشہ ورانہ سرمایاکاری مینیجرز سنبھال رہے ہیں تا کہ بہتر ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور فراہمیکی جا سکے- اسکیم کا ڈیزان شرکاء کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ کتنی سرمایہ کاری کی جائے اور کس طرح کی جائے ، اسکے ساتھ ساتھ ان کی ملازمت کی تبدیلی کی صوررت میں بھی ان کے پنشن اکائونٹس کو جاری رکھتا ہے – سرمایہ کار کی برداشت کے مطابق فکسڈ انکم، منی مارکیٹ اور ایکویٹی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کم-بلند (جس کا انحصار ایلوکیشن اسکیم پر ہوتا ہے)

شریعت کے مطابق پیشکشیں

 
فنڈ سرمایہ کاری کی مدت سرمایہ کاری مقاصد کس میں سرمایہ ہوگی خطراتی پروفائل
ABLاسلامک اسٹاک فنڈ کم از کم تین سال یا اس سے زائد اس فند کا عزم اعلیٰ طویل مدتی خطرات کو کم کرتے ہوئے شریعت کے مطابق حصصی مصنوعات میں منتوع پورٹ فولیو کے ساتھ سرمائے میں اضافہ فراہم کرنا ہے جس میں سرمایہ جاتی اضافے اور منافع منقسمہ حاصل ہوتا ہے- لسٹڈشریعہ کمپلاینٹ ایکیوٹیی سیکیوریٹیز بلند
ABL اسلامک انکم فنڈ کم از کم ایک سال یا اس سے زائد سرمایہ کاروں کو وسط مدتی سے طویل مدت میں شریعت کے اصولوں کے مطابق جائز مختلف بازار زر اور قرضہ جاتی تمسکات کے متنوع پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کرکے سرمایہ کاروں کو اعلیٰ منفعت کے مواقع فراہم کرنا فکسڈ انکم شریعہ کمپلاینٹ انسٹرومنٹس کم
ABL اسلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈز کم از کم ایک سال یا اس سے زائد اس اسکیم کا مقصد شریعت کی پاسدار ایکویٹی، مخصوص آمدن اور بازار زر کے مصنوعات اور دیگر شریعت کی پاسدار مصنوعات جن کی اجازت SECP اور شریعہ مشیر نے دی ہو، میں ایسیٹ ایلوکیشن کے ذریعے امکانی اعلیٰ منفعت فراہم کرنا شریعہ کمپلاینٹ فکسڈ انکم اور ایکویٹی سیکورٹیز کم
ABLاسلامک فنانشل پلاننگ فنڈ رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے فنڈ کا عزم ہے کہ متعلقہ ایلوکیشن پلان کے تحت شریعت کے مطابق میوچل فنڈز سرمایہ کار کے خطرے کی برداشت کے مطابق منفعت فراہم کرے- شریعہ کمپلاینٹ فکسڈ انکم اور ایکویٹی میوچل فنڈز میں سرمایہ کار کی نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے
ABL مستقبل اسلامک پینشن فنڈ متوقع ریٹائرمنٹ تک جو کہ 20-25 سال تک ہوسکتی ہے جس کا انحصار فرد کے حالات پر ہوتا ہے ABL اسلامک پنشن فنڈ کا عزم ہے کہ ہر کسی کو ایک قابل منتقلی،اینفرادی، فنڈ ( طے شدہ معاونت کے حساب ) فراہم کیا جائے اور لچکدار اسلامک پنشن فنڈ جس کا انتظام پیشہ ورانہ طور پر ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور فراہمی کرتا ہے- اسکیم کا ڈیزان شرکاء کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ کتنی سرمایہ کاری کی جائے اور کس طرح کی جائے ، ان کی ملازمت کی تبدیلی کی صوررت میں بھی ان کے پنشن اکائونٹس بھی جاری رکھتا ہے – سرمایہ کار کی برداشت کے مطابق شریعہ کمپلاینٹ فکسڈ انکم، منی مارکیٹ اور ایکویٹی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کم-بلند (جس کا انحصار ایلوکیشن اسکیم پر ہوتا ہے)

نوٹ: آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سرمایاکاری کے لئے منتخب کردہ فنڈ ز کے سرمایہ کاری مقاصد اورپالیسیز کو تفصیل سے سمجھنے کے لئے آفرنگ دستاویزات کابغور تفصیلی مطالعہ فرمالیجئے۔ یہاں کلک کیجئے۔

آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ماضی کی کاکردگی مستقبل کے نتائج کا مظہر نہیں ہے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مارکیٹ کے حالات پر مخصرہے۔