ہمارے پاس سرمایہ کاری کے ایسے حل موجود ہیں جو آپ کے مالیاتی اہداف کے حصول میں یقینی مدد کرسکتے ہیں
ABL فنڈز زیادہ تر سرمایہ کاروں کی ضروریات پوری کرسکتا ہے- ہم آپ کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کریں گے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی سرمایہ کاری فنڈ یا مجموعہ فنڈز آپ کی ضروریات کو بہترین طریقے سے پورا کرے اور اپنے فنڈ کے انتخاب کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں-
سرمایہ کاریوں کا درست انتخاب ایک اہم کام ہے- اس میں آپ کی مدد کیلئے سب سے پہلے درج زیل ضروریات کو منتخب کریں جو کہ موجودہ حالات میں آپ کے لئے انتہائی موزوں ہو- آپ کے مالیاتی مقاصد اور اہداف، مدت کا تعین اور خطرات برداشت کرنے کی آپ کی صلاحیت ایک درست سرمایہ کاری کے مرکب یا اثاثوں کے اختصاص کا تعین کرتا ہے – یہ بات اہم ہے کہ آپ اپنی سرمایہ کاری کے مقاصد کو مدت کے ساتھ متوازن کریں اور اس کے ساتھ خطرے کی برداشت کو بھی ذہن میں رکھیں –
اپنے مالیاتی مشیر اور انٹر ایکٹو انویسٹر رسک پروفائلر کی مدد سے آپ درست سرمایہ کاری کے مرکب کا تعین اپنے ذاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں-
ABL فنڈز آپ کو کئی ایک سرمایہ کاری فنڈز اور مصنوعات پیش کرتا ہے جو آپ کے سرمایہ کاری مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں-
ہمارے ریلیشن شپ مینیجرز آپ کو اس سرمایہ کاری پروڈکٹس اور خدمات کو انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں جو کہ آپ کی ضروریات کے عین مطابق ہو- وہ آپ کے سرمایہ کاری پروفائل کا تعین کرسکتے ہیں اور ایک ایسا منصوبہ پیش کرسکتے ہیں جس میں آپ کی سہولت کے مطابق مدت اور خطرات ہونگے تاکہ آپ اپنے اہداف حاصل کرسکیں-
اگر آپ اپنی نوجوان پیشہ ور ہیں تو آپ طویل مدتی دولت کماسکتے ہیں- ہماراایکویٹی فنڈز جو کہ 3-5 سال کی مدت کے لئے ہوگا اس سے آپ اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں-
آپ مندرجہ ذیل آپشنز پر غور کرسکتے ہیں:
مندرجہ ذیل ٹیبل میں ABL فنڈز کے سرمایہ کاری حل کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں جن سے آپ کو فنڈ کے متعلق ایک بہتر تصور ملے گا جو کہ آپ کے سرمایہ کاری مقاصد کے حصول میں آپ کی سرمایاکاری کے خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خصوصی توجہ دی جائے گی-
فنڈ | سرمایہ کاری کا دورانیہ | سرمایہ کاری مقاصد | کس میں سرمایہ ہوگی | خطراتی پروائل |
---|---|---|---|---|
ABL اسٹاک فنڈ | کم از کم 3 سال یا اس سے زیادہ | اس فنڈ کا مقصد طویل المدت نسبتاََ زیادہ خدشات کی حامل ایکویٹی سیکیوریٹیزکی متنوع پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کے ذریعی اصل سرمائے میں اضافے اور ڈیوڈنڈ کی صورت میں پر کشش منافع فراہم کرنا ہے۔ | لسٹڈ ایکیوٹیی سیکیوریٹیز | بلند/زیادہ |
الائیڈ فائنرجی فنڈ | کم از کم 3 سال | فنڈ کا مقصد طویل مدتی سرمائے کی قدر میں اضافے کا حصول ہے ،اس کی سرمایاکاری فنڈ مینیجر کے معاشی صورتحال کے نظرئے کے مطابق ایکویٹی اسٹاکس ،خصوصی طورپر مالیاتی و توانائی کے شعبہ جات/حصوں/صنعتوں،فکسڈ انکم انسٹرومنٹس اورمنی مارکٹ انسٹرومنٹس میں کی جاتی ہے۔ | لسٹڈ ایکویٹی سیکیورٹیز اور فنارجی شعبہ کی فکسڈانکم/منی مارکٹ مصنوعات | بلند/زیادہ |
ABL انکم فنڈ | کم از 1 کم سال یا اس سے زیادہ | فنڈ کا مقصدسرمایاکاری کے خدشات کو ملخوطِ خاطر رکھتے ہوئے مسابقتی منافع کا حصول ہے۔ اس میں پاکستان اور بیرونِ پاکستان پر قلیل، درمیانی اور طویل مدتی فکسڈ انکم اور ڈیبٹ انسٹرومنٹس میں سرمایاکاری کی جاتی ہے | فکسڈ انکم اوڈیبٹ مصنوعات | کم ، درمیانی درجہ |
ABL کیش فنڈ | کم از کم 1 سال | فنڈ کابنیادی مقصد سرمایہ کاروں کو منی مارکیٹ اور سوورن ڈیبٹ انسٹرومنٹس کے امتزاج کے زریعے سیالیت کی عمدہ سطح کے ساتھ سرمایاکاروں کو مستقل منافع فراہم کرنا ہے۔ | منی مارکیٹ اور خودمختار ڈیبٹ انسٹرومنٹس | کم |
ABL گورنمنٹ سیکیورٹیز فنڈ | کم از کم 1 سال | اسکیم کا مقصد بنیادی طورپر مختصر سے طویل المدتی گورنمنٹ سیکورٹیز اور دیگر ڈیبٹ انسٹرومنٹس کے مجموعے میں زیادہ تر سرمایہ کاری کے ذریعے ممکنہ خطرات سے محفوظ ممکنہ بہترین منافع فراہم کیا جائے۔ | حکومتی اورڈیبٹ انسٹرومنٹس | کم |
ABL فنانشل پلاننگ فنڈ | رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے | فنڈ کا مقصد میوچل فنڈز میں سرمایہ کار کے نقصان کی برداشت کی صلاحیت کے مطابق سرمایہ کاریوں پر متعلقہ اختصاصی منصوبے کے تحت منافع پیدا کرنا ہے۔ | فکسڈ انکم اور ایکویٹی میوچل فنڈز جو کہ سرمایہ کار کے خطرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق ہو | رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے |
ABL مستقبل پنشن فنڈ | متوقع ریٹائرمنٹ تک جو کہ 20-25 سال تک ہوسکتی ہے جس کا انحصار فرد کے حالات پر ہوتا ہے | ABL پنشن فنڈ کا عزم ہے کہ ہر کسی کو ایک قابلِ منتقل،انفرادی، فنڈڈ ( طے شدہ معاونت کے حساب ) اور لچکدار پنشن اسکیم فراہم کی جائے جس کا انتظام پیشہ ورانہ سرمایاکاری مینیجرز سنبھال رہے ہیں تا کہ بہتر ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور فراہمیکی جا سکے- اسکیم کا ڈیزان شرکاء کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ کتنی سرمایہ کاری کی جائے اور کس طرح کی جائے ، اسکے ساتھ ساتھ ان کی ملازمت کی تبدیلی کی صوررت میں بھی ان کے پنشن اکائونٹس کو جاری رکھتا ہے – | سرمایہ کار کی برداشت کے مطابق فکسڈ انکم، منی مارکیٹ اور ایکویٹی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری | کم-بلند (جس کا انحصار ایلوکیشن اسکیم پر ہوتا ہے) |
فنڈ | سرمایہ کاری کی مدت | سرمایہ کاری مقاصد | کس میں سرمایہ ہوگی | خطراتی پروفائل |
---|---|---|---|---|
ABLاسلامک اسٹاک فنڈ | کم از کم تین سال یا اس سے زائد | اس فند کا عزم اعلیٰ طویل مدتی خطرات کو کم کرتے ہوئے شریعت کے مطابق حصصی مصنوعات میں منتوع پورٹ فولیو کے ساتھ سرمائے میں اضافہ فراہم کرنا ہے جس میں سرمایہ جاتی اضافے اور منافع منقسمہ حاصل ہوتا ہے- | لسٹڈشریعہ کمپلاینٹ ایکیوٹیی سیکیوریٹیز | بلند |
ABL اسلامک انکم فنڈ | کم از کم ایک سال یا اس سے زائد | سرمایہ کاروں کو وسط مدتی سے طویل مدت میں شریعت کے اصولوں کے مطابق جائز مختلف بازار زر اور قرضہ جاتی تمسکات کے متنوع پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کرکے سرمایہ کاروں کو اعلیٰ منفعت کے مواقع فراہم کرنا | فکسڈ انکم شریعہ کمپلاینٹ انسٹرومنٹس | کم |
ABL اسلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈز | کم از کم ایک سال یا اس سے زائد | اس اسکیم کا مقصد شریعت کی پاسدار ایکویٹی، مخصوص آمدن اور بازار زر کے مصنوعات اور دیگر شریعت کی پاسدار مصنوعات جن کی اجازت SECP اور شریعہ مشیر نے دی ہو، میں ایسیٹ ایلوکیشن کے ذریعے امکانی اعلیٰ منفعت فراہم کرنا | شریعہ کمپلاینٹ فکسڈ انکم اور ایکویٹی سیکورٹیز | کم |
ABLاسلامک فنانشل پلاننگ فنڈ | رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے | فنڈ کا عزم ہے کہ متعلقہ ایلوکیشن پلان کے تحت شریعت کے مطابق میوچل فنڈز سرمایہ کار کے خطرے کی برداشت کے مطابق منفعت فراہم کرے- | شریعہ کمپلاینٹ فکسڈ انکم اور ایکویٹی میوچل فنڈز میں سرمایہ کار کی نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق | رسک پروفائل کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے |
ABL مستقبل اسلامک پینشن فنڈ | متوقع ریٹائرمنٹ تک جو کہ 20-25 سال تک ہوسکتی ہے جس کا انحصار فرد کے حالات پر ہوتا ہے | ABL اسلامک پنشن فنڈ کا عزم ہے کہ ہر کسی کو ایک قابل منتقلی،اینفرادی، فنڈ ( طے شدہ معاونت کے حساب ) فراہم کیا جائے اور لچکدار اسلامک پنشن فنڈ جس کا انتظام پیشہ ورانہ طور پر ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور فراہمی کرتا ہے- اسکیم کا ڈیزان شرکاء کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ کتنی سرمایہ کاری کی جائے اور کس طرح کی جائے ، ان کی ملازمت کی تبدیلی کی صوررت میں بھی ان کے پنشن اکائونٹس بھی جاری رکھتا ہے – | سرمایہ کار کی برداشت کے مطابق شریعہ کمپلاینٹ فکسڈ انکم، منی مارکیٹ اور ایکویٹی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری | کم-بلند (جس کا انحصار ایلوکیشن اسکیم پر ہوتا ہے) |
نوٹ: آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سرمایاکاری کے لئے منتخب کردہ فنڈ ز کے سرمایہ کاری مقاصد اورپالیسیز کو تفصیل سے سمجھنے کے لئے آفرنگ دستاویزات کابغور تفصیلی مطالعہ فرمالیجئے۔ یہاں کلک کیجئے۔
آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ماضی کی کاکردگی مستقبل کے نتائج کا مظہر نہیں ہے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مارکیٹ کے حالات پر مخصرہے۔