ویلیو ایڈڈ سروسز

ویلیو ایڈڈ سروسز

 

ویلیو ایڈڈ سروسز

ہماری مفت ویلیو ایڈڈ سروسز کے ذریعے آپ اپنے سرمایہ کاری اکاونٹ کا انتظام کر سکتے ہیں –

 

آن لائن سروسز – ویب پورٹل

ہماری آن لائن سروسز (ہماری ویب سائٹ پر موجود ویب پورٹل کی سہولت کے زریعے)، آپ7×24  کسی بھی جگہ کسی بھی وقت اپنے سرمایہ کاری اکائونٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں- اس سروس سے آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہونگے:

  • آپ اپنے اکائونٹ سے ای ٹرانزیکشنز کرسکتے ہیں اور پچھلی کار گزاریوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں (سرمایہ کاری،ریڈیمپشن اور فنڈ سے فنڈ /تبادلہ ٹرانزیکشن)
  • اپنی سرمایہ کاریوں کی موجودہ مالیت چیک کرسکتے ہیں
  • ڈیش بورڈ کے زریعے اپنے سرمایہ کاری اکاونٹ کی گرافکل کمپوزیشن دیکھ سکتے ہیں
  • اکائونٹ اسٹیٹمنٹ دیکھ سکتے ہیں
  • اپنے پروفائل کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں

آن لائن سروس میں لاگ انِ کے لئے یہاں کلک کریں.

آن لائن سروس کی رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں-. آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کرنے کے بعد سسٹم سے ایک ای میل آپ کی رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر موصول ہوگی جس میں آپ کو پہلی مرتبہ Login کے لئے ایک لنک فراہم کیا جائے گا- آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ برائے مہربانی اپنا پاسورڈ سیٹ کریں اور اس سہولت سے استفادہ کریں-

 

اے بی ایل فنڈزموبائل ایپلی کیشن

ABL Funds کی موبائل ایپلی کیشن سے اپنے اکائونٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھ سکتے ہیں – اس کے سادہ انٹرفیس اور ڈیزائن سے آپ باآسانی ٹرانزیکشنز کرسکتے ہیں، مارکیٹ کی تازہ ترین خبریں حاصل کرسکتے ہیں، اپنے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو چیک کرسکتے ہیں، اپنے پروفائل کی معلومات کو دیکھ سکتے ہیں اور فنڈ کی کارکردگی اور NAV کا جائزہ لے سکتے ہیں-

 
خصوصیات
  • ای ٹرانزیکشنز – ریڈیمپشن
  • مارکیٹ کی حالیہ اور تازہ خبریں
  • ٹرانزیکشن ہسٹری کا جائزہ
  • سرمایہ کاری اکائونٹ کی تفصیلات کا جائزہ
  • پروفائل کی تفصیلات کا جائزہ
  • سرمایہ کاری کیلکولیٹر
 

ٹیلی ٹرانزیکشنز

ABL Funds آپ کو ریڈیمپشن اور فنڈ سے فنڈ کی درخواست کی IVR کے ذریعے کاغذی کارروائی میں جائے بغیر امتیازی سہولت فراہم کرتا ہے –

آپ کو کیا کرنا ہے وہ یہ کہ ہمارے UAN نمبر262-255-111-042 پر اپنے رجسٹرڈ موبائل سے کال کریں اور مندرجہ ذیل کام کریں:

  • زبان کے انتخاب کے بعد 4 دباےؐ اور تصدیقی کوڈ پیدا کریں
  • IVR کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور ٹرانزیکشنز کے لئے 3 دبائیں
  • اپنا CNIC نمبر اور دیگر ضروری تفصیلات درج کریں

اپنا ٹرانزیکشن اور اکائونٹ کی تفصیلات درج کرنے کے بعد آپ کو ایک تصدیقی ای میل اور کسٹمر کیئر سینٹر سے کال موصول ہوگی – اس کے بعد آپ ٹرانزیکشن کی پروسیس ہوجائے گی-

 

موبائل ٹرانزیکشن الرٹ سروس

آپ باآ سانی اپنی سرمایہ کاری اکائونٹ کی سرگرمیاں بزریعہ موبا ئل ـ ٹرانزیکشن الرٹ سروس سے ٹریک کر سکتے ہیں- اس سروس کے زریعے آپ کے اکائونٹ سے کی گیؐ تمام ٹرانزیکشن کی تصدیق بذریعہ SMS مفت موصول ہوگی-

موبائل ٹرانزیکشن الرٹس کی وصولی کے لئے برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا موبائل نمبر ہمارے ریکارڈ میں موجود ہو- دوسری صورت میں آپ ’’اسپیشل انسٹرکشں فارم 6‘‘ جو کہ ہماری ویب سائٹ پر مووجود ہے اسے ڈائون لوڈ کریں اور اسے ABL Funds کے دفتر میں بھیج دیں- آپ یہ فارم اپنی رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی کے ذریعے یہاں پر ای میل کرسکتے ہیں contactus@ablamc.com

 

ای اسٹیٹمنٹ سروس

ہماری ای اسٹیٹمنٹ سروس آپ کو اپنے سرمایہ کاری اکائونٹ سے متعلق ماہانہ اور ہر ٹرانزیکشن کی بنیاد پر باخبر رکھتی ہے- اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کےلے ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا ای میل ایڈریس ہمارے ریکارڈ میں موجود ہے- دوری صورت میں ” اسپیشل انسٹرکشن فارم 6‘‘ جمع کرا کراپنا موجودہ ای میل ایڈریس اپڈیٹ کر سکتے ہیں-“.

 

ایس ایم ایس سروس

ہماری ایس ایم ایس سروس* کے ذریعے آپ فنڈز اور سرمایہ کارای اکائونٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں –

بس صرف ‘8262’ پر ایک SMS کریں اور مندرجہ زیل معلومات حاصل کریں-

 
سرمایہ کاری کی مالیت

اپنے کرنٹ اکائونٹ کے بیلنس کو چیک کریں- ‘8262’ پر BAL لکھ کر SMS کریں-

 
سرمایہ کاری مشیر

8262 پر SMS ‘INVEST’کے ذریعے سرمایہ کاری مشیرسے رہنماییٔ کی درخواست کی جاسکتی ہے تا کہ وہ آپ سے آپ کے رجسٹرڈ موبائل پر رابطہ کرے-

 
فنڈ کی قیمتیں

فنڈ کی حالیہ NAV/ قیمتیں SMSپر ‘8262’ لکھ کر حاصل کر سکتے ہیں-

سبسکرپشن کے زریعے آپ مختلف SMS الرٹس ABL Funds سے حاصل کریں:

  • ABL Funds فنڈز کی قیمتیں
  • اعلانات اور تازہ ترین خبریں

SMS آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا- اپنے نمبر کو تبدیل/اپ ڈیٹ کرنے کیلئے برائے مہربانی ’’اسپیشل انسٹرکشن فارم 6‘‘ بھر کر بھیج دیں-

 

ای میل سروسز

ہماری ای میل سروسز کے ذریعے آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہونگے:

  • ABL Funds فنڈز کی روزمرہ کی قیمتیں
  • فنڈ مینیجر کی ماہانہ رپورٹیں
  • اعلانات اور تازہ ترین خبریں

اس معلومات سے آپ کو اپنی سرمایہ کاری حکمت عملی کی منصوبہ بندی میں مدد ہوگی- اپنے ای میل ایڈریس کو تبدیل/اپ ڈیٹ کے لئے ہمارے ای میل contactus@ablamc.com پر رابطہ کریں یا اسے اسپیشل انسٹرکشن فارم 6 کے ذریعے بھیجا جاسکتا ہے-“.

* SMS چارجز وینڈر کے حساب سے لاگو ہونگے