ثاقب متین
ایف سی اے، ایف پی اے - چیف فنانشل آفیسر او ر کمپنی سیکریٹری
ثاقب متین، ایف سی اے، ایف پی اے ABL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری ہیں- ثاقب ایک چارٹرڈ اکائونٹینٹ(CA) اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ فنانس اکائونٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبرہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکائونٹنٹس کے بھی فیلو ممبر ہیں- انہوں نے ABL ایسیٹ مینجمنٹ میں جنوری 2008 میں بطور چیف فنانشل آفیسر شمولیت اختیار کی- انہیں متفرق شعبہ جات جیسے اکائونٹینسی، ٹیکسیشن، کارپوریٹ اور آڈٹ میں 14 سالہ تجربہ ہے- ماضی میں وہ اٹلس ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ میں مینیجر فنڈ اکائونٹنگ اینڈ فنانشل رپورٹنگ رہے ہیں- انہوں نے SME بینک لمیٹڈ اور سیفائر ٹیکسٹائل ملزلمیٹڈ میں بطور مینیجر اکائونٹس کام کیا ہے- انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز حمید چودھری اینڈ کو چارٹرڈ اکائونٹنٹس سے کیا-
دیگر ممبران
سید خالد حسین
کامران شہزاد
فہد عزیز
زوفا کنول
ریحان انصاری
سید نعمان معطر زیدی
عظمت بیگ