سید خالد حسین
کنٹری ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ
سید خالد حسین کو مالیاتی شعبہ میں 35 سال کا وسیع تجربہ حاصل ہے- انہوں نے الائیڈ بینک میں اپنی 25 سالہ ملازمت کے دوران دونوں یعنی کارپوریٹ اور ریٹیل بینکنگ کا چارج سنبھالا-الائیڈ بینک میں ان کی آخری ذمہ داری پاکستان کے سب سے بڑے ریجن یعنی کراچی سٹی ریجن کی سربراہی تھی- انہوں نے سندھ اور بلوچستان میں کارپوریٹ نقدڈپازٹ کی دیکھ بھال کی- بحیثیت چیف مینیجر ان کی نگرانی میں کراچی کی اعلیٰ کاروباری برانچز نے پاکستان کی بہترین برانچ ،سندھ کی بہترین برانچ کا ایوارڈ حاصل کیا- 2008 میں سید خالد حسین نے ABLAMC کے بزنس ڈولپمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھالا- ان کی اہم کامیابی پاکستان بھر میں سب سے بڑی ریٹیل سیلز کی ترویج تھا جس میں انہوں نے الائیڈ بینک کی 1250 سے زیادہ برانچز میں فنڈ ز کی فروخت کا اہتمام کیا اور ABL Funds کے مخصوص ریٹیل سینٹرز بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد ، پشاوراور سیالکوٹ میں قائم کئے-