مشکل الفاظ کی فہرست

مشکل الفاظ کی فہرست

اکائونٹ اسٹیٹمنٹ

کسی مالیاتی ادارے کی جانب سے فراہم کردہ مقررہ مدت کے لئے ایک مخصوص اکائونٹ کی مالیاتی سرگرمیوں کا ایک خلاصہ۔

ترتیب شدہ

ایک NAVجو مارکیٹ ویلیو اور بک ویلیو کے مابین فرق ہونے کے پیش نظر ترتیب دی جاتی ہے۔

مشیر

ایک فرد یا ادارہ جو پیشہ وارانہ مالیاتی مشاورت فراہم کرتا ہو۔

ایلوکیشن اسکیم

کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ مجوزہ ایلوکیشن پالیسی کی روشنی میں پنشن فنڈ منیجر کی جانب سے پیش کی گئی اسکیمز ہیں۔

الفا

جب آپ کی میوچل فنڈ سرمایہ کاری اس کے بنچ مارک انڈیکس کے مقابلے میں زیادہ منافع حاصل کرتی ہے تو منافع جات کے مابین کا فرق ’الفا‘ کہلاتا ہے۔ الفا= آپ کی میوچل فنڈ میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل کئے گئے منافع جات بنچ مارک انڈیکس کا منافع۔

سالانہ رپورٹ

ایک رپورٹ جو کسی کمپنی کی تمام مالیاتی سال کے حوالے سے سرگرمیوں کی جامع تفصیلات پر مشتمل ہوتی ہے۔

سالانہ منافع

ایک سال میں ایک فنڈ کی نیٹ ایسیٹ ویلیو (NAV)کی شرح فیصد میں مفروضوں کی بنیاد پر تبدیلی جیسے کہ ڈیوائڈنٹ پیمنٹس اور بونسز کی ری انویسٹمینٹ

سالانہ منافع

کمپاؤنڈنگ کی بنیاد پر سال کے اوپر ایک فنڈ پیدا ہونے والے منافع جات بھی اس فنڈکی کارکردگی کا مظہر ہیں۔

سالانہ تقریب کی تاریخ

’بزنس ڈے‘ کا مطلب پنشن فنڈ منیجر کے ساتھ انفرادی پنشن اکائونٹ کھولے جانے کے وقت سے ایک پورے سال کی تکمیل کا پابند رہنا ہے۔ اس کے بعد ’بزنس ڈے‘ اگلے ایک پورے سال کی تکمیل کا پابند رہے گا۔

قابل اطلاق NAV

ایک NAVکا اطلاق مخصوص ٹرانزیکشن پر میوچل فنڈ میں بیان کردہ کٹ آف ٹائم کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

ایسیٹ

معاشی قدرکا کوئی مادی یا غیرمادی ذریعہ۔

ایسیٹ ایلوکیشن

اسٹاکس، بونڈ اور کیش اور/یا دیگراثاثوں کی درجہ بندیوں میں پورٹ فولیو کو مختص کرنے کے لئے ایک ترتیب وار حکمت عملی جس کے یقین میں۔عمر ،سرمایہ کاریکا دورانیہ، نقصان کی برداشت او رپورٹ فولیو کا حجم جیسے عواملشامل ہیں۔

ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ

ایسا فنڈ جو اپنے پورٹ فولیوکی پہلے سے طے شدہ اوسط کی بنیاد پر مختلف اثاثہ جاتی درجہ بندیوں (ایکویٹی، ڈیبٹ وغیرہ) میںسرمایاکاری کرتا ہے۔

ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی

ایک کمپنی جو میوچل فنڈ کے اثاثوں کی انتظام کاری اور اس پر سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے کے حوالے سے SECPکے ساتھ رجسٹرڈہوتی ہے۔

ایسیٹس انڈر مینجمنٹ

ایسیٹس انڈر مینجمنٹ(AUM)فنڈ کے ذریعے منتظم کی جارہی تمام سرمایہ کاریوں کی کل قدر ہیں۔

بیلنس شیٹ

بیلنس شیٹ ایک مالیاتی گوشوارئہ حساب و کتاب ہے جو کمپنی یا فنڈز کے اثاثہ جات ،قرضوں اور حصص یافتگان کی ایکویٹی کو ظاہر کرتی ہے۔

بیک اینڈ لوڈ

ایک سیلز چارج جو اس وقت ادا کیا جاتا ہے جب کوئی فرد ایک میوچل فنڈ کو فروخت کرے۔ جب حصص کو ملکیت حاصل کرنے کے ابتدائی چند سالوں کے دوران نقد میں تبدیل (فنڈ میں واپس فروخت)کیاجاتاہے تو کچھ فنڈز کی جانب سے فیس عائد ہوتی ہے۔یہ ایک عارضی مؤخر سیلز چارج(contingent deferred sales charge)بھی کہلاتا ہے۔

بیلنسڈ فنڈ

ایک میوچل فنڈ جو عموماً اسٹاکس اور متعین انکم سیکورٹیز ،دونوں کے باہم امتزاج کے ساتھ ترتیب دیاجاتا ہے۔

منڈی میں قیمتوں کے گرنے کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں ایک طویل مدت کہ جس میں قیمتیں عموماً گر جاتی ہیں جسے قنوطیت اور بہت بڑی تعداد میں اسٹاکس کی فروخت سے منسوب کیا جاتاہے۔

معیار

ایک موزوں انڈیکس جس کی کارکردگی سے فنڈ کی کارکردگی کا موازنہ کیا جاتاہے۔ مثال کے طورپر، پاکستان میں زیادہ تر ایکویٹی فنڈز KSE-100کے برخلاف اور اسلامک فنڈز KMI-30انڈیکس کے خلاف بینچ مارک کئے جاتے ہیں۔

بینفشری

ایک فرد جو وصول کنندہ کی حیثیت سے مقرر ہو، تا کہ ایک گفٹ جو ایک ٹرسٹ کے ذریعے دیا جاسکتا ہے وصول کرسکے۔ یا وہ ،جو ایک دوسرے فرد کے انتقال کی صورت میں میراث وصول کرے گا۔

Beta

اسے ’’ß.‘‘ کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔شماریات سے متعلق ایک ٹول جو اسٹاک میں عدم استحکامیت (نقصان) کی پیمائش کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اسٹاک کی عدم استحکامیت اسٹاک مارکیٹ سے متعلق کی جاتی ہے(جسے ایک انڈیکس کے ذریعے ظاہر کیاجاتا ہے)۔ اس کا Betaہمیشہ 1ہوتا ہے۔1کے Betaکا مطلب ہے کہ سیکورٹی کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ چلے گی۔1سے کم Betaکا مطلب ہے کہ سیکورٹی مارکیٹ کے مقابلے میں کم عدم استحکامیت کی ہوگی۔1سے بڑا Betaاس بات کا مظہر ہے کہ سیکورٹی کی قیمت مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ عدم استحکامیت کی حامل ہوگی۔مثال کے طورپر،اگر ایک اسٹاک کا Beta ،1.4ہے تو یہ نظری اعتبار سے مارکیٹ کے مقابلے میں 40فیصد زیادہ عدم استحکامیت کا حامل ہوگا۔مثلاً اگر مارکیٹ 10فیصد کی شرح سے اٹھتی یا گر جاتی ہے تو اسٹاک 14فیصد (1.4 x market)چڑھے یا گرے گا۔

بونڈ

ایک ڈیبٹ سیکورٹی جو کہ کسی کارپوریشن، حکومت یا دیگر کسی ہستی کی جانب سے لئے جانے والے قرض کی رقم کو ظاہر کرتی ہے۔قرض لینے والا ادارہ قرض کی رقم اورمنافع کے مطابق ایک مقررہ % ادا(repay)کرتا ہے۔ انکم فنڈز کی سرمایہ کاری عموماً بونڈز میں کی جاتی ہے۔

بونڈ فنڈ

ایک ایسا فنڈ جس میں بنیادی طورپر بونڈز اور دیگر قرض دستاویزات میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

بونڈ ریٹنگ

ایک درجہ(Rating) یا گریڈ جس کا مقصد بونڈ کی کریڈٹ کوالٹی ظاہر کرناہیتا کہ اس کے جاری کنندہ کی مالی استعداد اور اس امکان کے تحت کہ وہ قرض واپس کردے گا، کا یقین کر سکے۔ایجنسیاں جیسا کہ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز، موڈیز انویسٹرز سروس اور AAAکی ایک ایسوسی ایشنFitchمختلف بونڈز کے (ڈیفالٹ کے انتہائی امکان کے خلاف)Dکے لئے ریٹنگز جاری کرتی ہیں۔ (ڈیفالٹ کا امکان)

بروکر

ایک ایسا فرد جو ایک سیکورٹی، انشورنس پروڈکٹ یا میوچل فنڈز کہ جن کی ادائیگی بسااوقات کمیشن کی جانب سے کی جاتی ہے ‘کے خرید کنندہ اور فروخت کنندہ کے مابین ایجنٹ کے طورپر عمل کرتا ہے۔ کبھی کبھاراصلاحات بروکر، بروکر/ڈیلر اور ڈیلر متوازی طورپر استعمال ہوتے ہیں۔

بُل مارکیٹ

اسٹاک مارکیٹ میں ایک دراز مدت کہ جس میں قیمتیں عموماً اوپرجاتی ہیں اور امید پروری اور بڑی تعداد میں اسٹاکس کی خریداری اس کی خاصیت ہیں۔

سرمائے کا نفع /افزائش

یہ وہ منافع ہے جو ایک کیپٹل ایسیٹ میں سرمایہ کاری کے نتائج کی صورت میں حاصل ہوتا ہے جس سے ایسیٹ کی قدر، قیمتِ خرید سے بڑھ جاتی ہے۔یہ قیمت فروخت‘ اور قیمت خرید‘کے مابین فرق ہے۔

کلوزڈ۔اینڈ میوچل فنڈ

ایک ایسا انویسٹمنٹ فنڈ جو مخصوص تعداد میں حصص کا اجراء کرتا ہے۔اس کاروبار کے تخمینہ جات (Capitalizaton)متعین ہیں۔حصص نقد میں تبدیل (redeemedable)نہیں کرائے جاسکتے البتہ آسانی سے ٹرانسفر کئے جاسکتے اور خواہ اسٹاک مارکیٹ نہ ہویا عام بازار میں ان سے فوری طور پرکاروبا رکیا جاسکتا ہے۔

کمپائونڈنگ

کمپائونڈنگ وہ آمدنیاں ہیں جو ایک سرمایہ کاری کی مکرر سرمایہ کاری (reinvestment)سے حاصل ہونے والی آمدنیاں ہیں۔ عرصہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ ایک سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والا منافع بڑھے گاکہ اگر منافع جات کی دوبارہ سے خواہ یہ سود ہو اور/یا ڈیوائڈینڈ انکم اور /یا کیپٹل گین میں سرمایہ کاری کردی جائے ۔وہ ریٹ جو منافع کے تخمینہ کے لئے استعمال ہوتا ہے نہ صرف اصل سرمایہ کاری بلکہ مدت سے قبل حاصل ہونے والے منافع پر مبنی ہوتا ہے۔

کوپن

وہ شرحِ سود ہے جو ایک بونڈ اپنی قیمت اصلی (face value)کیبنیاد پر ادا کرتا ہے۔مثال کے طورپر، اگر ایک بونڈ کی قیمت اصلی مبلغ100روپے ہے اور یہ 8فیصد کی شرح سے منافع ادا کرتا ہے تو یہشرحِ سو د ’کوپن ‘ کہلاتا ہے۔

کموڈٹی فنڈز

کموڈی فنڈز مصنوعات میں سرمایہ کاری کئے جاتے ہیں۔مثال کے طور پر سونا، چاندی، خام تیل، قدرتی گیس وغیرہ ۔یہ شاندار متنوعیت اورایک متوسط سرمایہ کار کے پورٹ فولیو کو افراط زر سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

وضعی دستاویز

اس کا مطلب فنڈکی ’ٹرسٹ ڈیڈ‘ اور ’آفرنگ ڈاکیومنٹ ‘ ہے۔’ٹرسٹ ڈیڈ‘ فنڈ کی مرکزی دستاویز ہے جو ’ٹرسٹ‘ کی تشکیل، انتظام کاری اور اس کے امور کی نگرانی کرتی ہے اور اور ’آفرنگ ڈاکیومنٹ‘ وہ مرکزی دستاویز ہے جوسرمایہ کاری کے مقاصد، حکمت عملیوں ،نقصان کے احتمال اور سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات کا خلاصہ بیان کرتی ہے۔

عطیات

اس سے مراد ایک وہ رقم جسے ایک شراکت دار رضاکارانہ طورپر ’آفرنگ ڈاکیومنٹ‘ میں تصریح شدہ کسی کم از کم حد کے مطابق ٹرسٹی کی کسی بھی دورانیے پر ایک ’انفرادی سرمایاکار پنشن اکائونٹ‘ کے کریڈٹ کے لئے ادا کرے۔

ملکی خطرات

وہ خطرات جن کا بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سامنا ہوتا ہییعنی اس بات کا خدشہ کہ جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کی ہوتی ہے وہاں کے عوام کو شدید معاشی یا سیاسی مسائل یا حتیٰ کہ قدرتی آفات تک جھیلنا پڑیں۔

کریڈٹ رسک

وہ خطرہ کہ جس میں ایک کارپوریٹ بونڈ کاجاری کنندہ اپنے فرائض کی تسلی بخش انجام دہی میں مالیاتی مسائل کا سامنا کرے جس کے نتیجہ میں کریڈٹ قدر میں ابتری اور حتیٰ کہ ڈیالفٹ بھی ہوسکتا ہے۔ٹریژری سیکورٹریز عموماً نقصان سے آزاد سمجھی جاتی ہیں۔

کرنسی رسک

وہ خطرہ جس کاسامنا غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہوتا ہییعنی وہ کرنسی جس پر ان کی سرمایہ کاری کاانحصار ہے، کی قیمت ان کے وطن کی کرنسی سے کم ہوجائے۔

نگران

عام طورپر ایک خودمختارآرگنائزیشن جو ایک کلائنٹ کے سیکورٹیز سے متعلق معاملات سنبھالنے، ان کی محافظت اور دیگر نگرانی کے امور کا ذمہ دار ہے۔

کٹ ۔آف ٹائم

SECPسے تصریح شدہ وہ عرصہ جوآپ کی سرمایہ کاری/ریڈمپشن کب ہوگی، کا تعین کرتا ہے۔جب آپ ایک میوچل فنڈ اسکیم سے سرمایہ کاری/خلاصی کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو اپنی درخواست میوچل فنڈ میں جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔اگر آپ کی درخواست کٹ۔آف ٹائم سے قبل موصول ہوگئی ، آپ کی سرمایہ کاری/ریڈمپشن اسی دن NAVکے مطابق کردی جاتی ہے

ڈیبٹ فنڈ

ڈیبٹ فنڈ کا مقصد اپنے سرمایہ کاروں کے لئے فکسڈ انکم سیکورٹیز جیسا کہ بونڈز، کارپوریٹ ڈیبنچرز وغیرہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے باقاعدگی سے مستحکم مسلسل آمدنی پیدا کرنا ہے۔

تقسیم کنندہ

ایک ہستی یا فرد جو AMCکی جانب سے اوپن اینڈ میوچل فنڈز کے یونٹس کی فروخت کا مجاز ہے۔

انتباہ کی شق

ریگولیٹرز ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ تمام کوائف ناموں کا واضح نشاندہی کے ساتھ اعلان ہونا چاہئے کہ ریگولیٹرز/سیکورٹیز اتھارٹیز کے پاس saleکے پیش کردہ سیکورٹی میرٹس سے بالا گزرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

ڈسٹری بیوشنز/ڈیوائڈینڈ

وہ ادائیگیاں جو ایک فنڈ کے ذریعے اس کے سرمایہ کاروں کو دی جائیں ، اس ڈیوئڈینڈزمیں، کیپٹل گین اور انٹرسٹ انکمشامل ہیں۔

ڈیوائڈینڈ فریکوئنسی

کتنی مرتبہ یونٹس یافتگان کو ڈیوئڈینڈ تقسیم کیا جاتا ہے۔

منافع کی ادائیگی کے ماضی کا مطالعہ

ایک کمپنی/میوچل فنڈ کی جانب سے آج تک ادا کردہ منافع کی رقم کا ٹریک ریکارڈ۔

منقسمہ یافت

فی شیئر کی نقد رقم جو ایک کمپنی سالانہ بنیاد وں پر اپنے حصص مالکان کو فی شیئرکی موجودہ قیمت کی شرح فیصد (Percentage) سے ادا کرتی ہے ۔ایک کمپنی جو25روپے فی شیئراسٹاک پرائس کے ساتھ ایک روپے فی شیئر ہر سال منافع ادا کررہی ہے یقینی ہے کہ اس کے منقسمہ یافت 4فیصد ہوںگے۔ (25=0.04x100=4%÷1)

منافع منقسمہ کی مکرر سرمایہ کاری کا اختیار

ایک میوچل فنڈ کا سرمایہ کار منقسمہ کی اعلان کردہ اسکیم کے ذریعے اسکیم کے اور زیادہ یونٹس کی خریداری کے لئے مکرر سرمایہ کاری کا فیصلہ کرسکتا ہے ۔یہ منقسمہ کی مکرر سرمایہ کاری کا اختیار"Dividend reinvestment option" کہلاتا ہے۔

متفرق اثاثہ جات

متفرق اثاثہ جات اور سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی جو مختلف خدشات کی حامل ہوتی ہیںاور ایک سنگل انویسٹمنٹ کو اپنانے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ڈالر کی ا وسطٌ قیمت

سرمایہ کاری کی ایک تکنیک جس کی ذریعے سرمایہ کار ایک باقاعدہ شیڈول کے مطابق ایک مخصوص رقم کی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔جیسے ہی قیمتیں گرتی ہیں،سرمایہ کار کی متعین رقم انہیں بہت بڑی تعداد میں خرید لیتی ہے، جب قیمت اوپر جاتی ہیں تو کم تعداد میں حصص کی خریداری ہوتی ہے۔

اینٹری لوڈ

وہ فیس جو اس وقت ادا کی جاتی ہے کہ جب کوئیفرد ایک فنڈ میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

ایکویٹیز

ایک سیکورٹی یا سرمایہ کاری جو ایک کارپوریشن کی ملکیت پر مشتمل ہوتی ہے۔اس کے برعکس ایک بونڈ جوایک مقروض کے لئے گئے قرض کی نمائندگی کرتا ہے۔بسااوقات ’اسٹاک‘ کے متوازی طور پر استعمال ہوتا ہے۔

ایکویٹی فنڈ

ایک میوچل فنڈ جس کی بنیادی طورپر ایکویٹی سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

ایکسچینج ٹریڈ فنڈ

ایک انویسٹمنٹ کمپنی ،جیسے میوچل فنڈ ،جن کے حصص کا کاروبار دن بھر اسٹاک ایکس چینجزمیں مارکیٹ کی متعین کردہ قیمتوں پر جاری رہتا ہے۔

اخراجات کا تناسب

ایک سرمایہ کاری کو چلانے کے لئے لاگت کی ایک پیمائش جو اپنے اثاثوں کی شرح فیصد یا بیسک پوائنٹس کو بیان کرتی ہے۔یہ وہ لاگتیں ہیں جو سرمایہ کار سرمایہ کاری کے شرحِ منافع میں کمی کرنے کے ذریعے ادا کرتے ہیں ۔

اخراجات

امور کی انجام دہی سے متعلق لاگتیں فنڈ ایسیٹس سے ادا کی جاتی ہیں۔

قیمت اصلی

یہ ایک اسکیم کے ایک عدد یونٹ کی اصلقیمت (مساواتی قدر)ہے۔

فنانشل اسٹیٹمنٹس

ایک فنڈ یا کمپنی کے مالیاتی اسٹیٹس کا تحریری ریکارڈجو عموماً سالانہ رپورٹ میں شائع ہوتا ہے۔مالیاتی بیانئے میں عموماً بیلنس شیٹ، انکم اسٹیٹمنٹ ، کیش فلوزکے اسٹیٹمنٹ اور دیگر مالیاتی بیانیوں کے اعلانات شامل ہوتے ہیں۔

فکسڈ انکم فنڈ

ایک فنڈ جس کی ابتدائی طورپر بونڈز یا دیگر فکسڈ انکم سیکورٹیز میں یونٹ ہولڈرز کو موجودہ انکم کے ساتھ فراہمی کے لئے سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

مالی سال

وہ عرصہ جسے ایک کمپنی اکائونٹنگ مقاصد اور مالیاتی بیانیوں کی تشکیل کے لئے استعمال کرتی ہے۔ ایک مالی سال ایک کلینڈر ایئر کے مطابق یکساں ہو اور نہیں بھی ہوسکتا۔

فنڈ منیجر

وہ فردجوفنڈ کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل درآماد کا ذمہ دار ہے اور جو فنڈ کی سرمایہ کاری کے مقاصد کے حصول کے نقطہ نظر کے ساتھ اپنی زیر عمل انتظام کاریوں کی سرگرمیوں میں سرگرمی سے حصہ لیتا ہو۔

فرنٹ اینڈ لوڈ

ایک سیلز چارج جس کی ادائیگی اس وقت کی جاتی ہے کہ جب کوئی فردمیوچل فنڈ کی خریداری کرے۔ فرنٹ اینڈ لوڈ سیلز لوڈ اور ٹرانزیکشن کوسٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔(اگر کوئی ہوں)۔

فنڈ منیجر رپورٹ

فنڈز اور متعلقہ مارکیٹوں کی کاردگی اور مستقبل کی توقعات کے حوالے سے فنڈ منیجر کی طرف سے فراہم کردہ دورانیئے کی معلومات ۔

فنڈز آف فنڈز

ایک میوچل فنڈ،مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ یا دیگر تجارتی اداروں کی تنظیموں کی سرمایہ کاری۔ جو بنیادی طورپربراہ راست انفرادی سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کے بجائے دیگر میوچل فنڈز ،مشترکہ سرمایہ کاری فنڈیا تجارتی اداروں کی تنظیم کرتے ہیں ۔(جیسا کہ اسٹاکس، بونڈز یا منی مارکیٹ سیکورٹیز)۔

گین

کسی سیکورٹی کی قدر میں اضافہ۔

گورنمنٹ سیکورٹیز

حکومت کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی قرض کی ذمہ داری/سرمایاکاری سیکیوریٹی کا اجرا۔(مثلاً ٹریژری بلز، PIBs)

گروتھ فنڈ

ایک فنڈ جو ممکنہ اوسط درجے سے زائد منافع کے لئے اوسطٌ درجے سے زائدخدشات کے امکان کے ساتھ بنیادی طورپر کمپنیوں کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ یہ کمپنیاں اکثر معمولی یا کسی بھی قسم کے ڈیوئڈینڈز نہیں دیتی ہیںاور دن بہ دن ان کی اسٹاک کی قیمتیں گوناگوں کی کیفیت کا شکارہوتی رہتی ہیں۔

گروتھ اینڈ انکم فنڈ

ایک ایسا فنڈ جوگروتھ اینڈ انکم فنڈیا انٹرسٹ کی ادایئگیکے ذریعے سرمائے میںافزائش اور موجودہٓٓٓٓٓآمدنی کے لئے دوہری حکمت عملی کا حامل ہے۔

گروتھ یونٹس

یونٹس کی ایک قسم جو سرمایہ کار کی جانب سے منتخب کی جاتی ہے جو اسے بونس یونٹس کی صورت میں ڈیوائڈینڈز حاصل کرنے کا حقدار بناتے ہیں۔

گروتھ انویسٹنگ

سرمایہ کاری کے لئے ایک معروف طریقہ کارکہ جس میں منیجرز کی جانب سے مستقبل میں کامیابی کے امکان تحت اچھی اور پرکشش آمدنیوں کے لئے کمپنیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

حلال

ایک عربی اصطلاح جو ہر اس چیز کے حوالے سے استعمال ہوتی ہے جو شریعت یا اسلامی قوانین کے مطابق حاصل ہو۔

ہولڈنگ پیریڈ

ایک سرمایہ کار کی خریداری اور سیکورٹی کی فروخت کے درمیان کی مدت ۔

انڈیکس فنڈ

ایک فنڈ جو ایک خاص مارکیٹ کے انڈیکس جیسا کہ30- KMI انڈیکس، کے ہو بہو ہوتا ہے۔ اس کے لئے اس فنڈ میں اسٹاکس انڈکس کے تناسب سے ہوتے ہیں۔

انکم فنڈ

فکسڈ انکم انسٹرومنٹس میں سرمایاکاری کے زریعے سرمائے میں اضافے کی بجائے موجودہ آمدنی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

انکم یونٹس

سرمایہ کارکے انتخاب کردہ یونٹس کی وہ قسم جو اسے کیش میں منقسمہ حاصل کرنے کا حقدار بناتے ہیں۔

افراطِ زر کا خدشہ

وہ خطرہ جس میں کسی کی سرمایہ کاری کے منافع جات معیشت میں عام قیمتوں کی سطح میں اضافے کے ساتھ ہم رفتار ہونے میں ناکام ہوجائیں۔یہ عام طورپر فکسڈ انکم سرمایہ کاریوں کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ ہے جس میں سرمایہ کاری کا منافع عموماً فراطِ زرشرح کے مقابلے میں پیچھے رہ جاتے ہیں جس کے باعث حقیقی منافع میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

ابتدائی پبلک آفر

سرمایہ کاروں کے لئے پہلی مرتبہ ایک کمپنی کے شیئرز یا میوچل فنڈ اسکیم کی سیل کی پیشکش۔

درمیانی منقسمہ

ایک وہ منقسمہ جس کا اعلان مالی سال کے دوران کیا جائے ایک ’درمیانی منقسمہ ‘ ہے۔

شرحِ سود کا خدشہ

سرمایاکاری سے منسلک وہ خطرہ جس میں ایک بونڈ کی قیمتشرحِ سود میں اضافے کی وجہ سے گر جائے۔پورٹ فولیو منیجرز ایک فنڈ کے انٹرسٹ ریٹ رسک کی اس کی مدت کے حساب سے پیمائش کرتے رہتے ہیں۔

سرمایہ کاری کا مقصد

ہر میوچل فنڈ کی سرمایہ کاری کا ایک مقصد ہوتا ہے جس کے مطابق فنڈ منیجر اسکیم کے لئے سرمایہ کاریاں کرتے ہیں۔مثال کے طورپر ایک ایکویٹی فنڈ کی صورت میں، سرمایہ کاری کا مقصد سرمایہ کاروں کو سرمائے کی قدردرانی دینے کے لئے بڑی سرمایہ دار کمپنیوں کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا ہوسکتا ہے۔

انویسٹمنٹ ایڈوائزر

ایک شخص یا تنظیم جس کی ایک انویسٹمنٹ فنڈ یا فرد کی جانب سے سرمایہ کاریوں اورانکی منتظمیت کی پریکٹسز کے حوالے سے پیشہ وارانہ مشاورت فراہم کرنے کے لئے خدمات حاصل کی جاتی ہیں ۔

جنک بونڈ

ایک ایسا بونڈ جو انویسٹمنٹ گریڈ سے نیچے درجے کا ہوتا اور سرمایہ کار کے لئے انتہائی نقصان کے امکان کا مظہر ہے۔

اپنے صارفین کو جانئے

مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے جیسے میوچل فنڈز، بینکس، بروکریجز وغیرہ اپنے کلائنٹس کے اکائونٹ کھولتے ہیں، مہیا کردہ شناخت اور معلومات جیسا کہ نام، پتہ، بینفشریز وغیرہ کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ عمل ’اپنے صارفین کو جانئے‘ یا KYCکہلاتا ہے۔

KSE 100 انڈیکس

KSE 100اس سرمایہ کاروں کو اس فہم کے ادراک کے لئے بنائی گئی ہے کہ پاکستان ایکویٹی مارکیٹ کس کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یہ سادہ طورپر KSEمیں اندراج شدہ (Listed)100ٹاپ کمپنیوں پر مشتمل ہوتا ہے جو انتہائی مارکیٹ سرمائے کی حامل ہوتی ہیں۔

30- KMI انڈیکس

یہ انڈیکسPSXمیں اندراج شدہ 30 سب سے زیادہ سیال اسلامی اصولوں کے مطابق کمپنیز کو ٹریک کرتا فلوٹ ایڈجسٹڈ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ذریعے اس کا تخمینہ لگایا جاتاہے۔

سیالیت /لکویڈٹی

لکویڈٹی سے عام طورپر اس گمان کا مظہر ہوتی ہے کہ کس قدر آسانی سے ایک اثاثہ یا سیکورٹی یا پھر سرمایہ کاری نقد میں تبدیل کی جاسکتی ہے۔ اوپن اینڈ میوچل فنڈز عام طورپر اپنے سرمایہ کاروں کو لکویڈٹی کی ایک اعلیٰ حد آفر کرتے ہیں۔

لکویڈٹی رسک

یہ وہ رسک ہوتا ہے جو اس حقیقت سے پیدا ہوتا ہے کہ ایک مخصوص سیکورٹی کو اس کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے بغیر آسانی سے خریدا یا فروخت نہ کیا جاسکے۔

لاک اِن پیریڈ

لاک ۔ان پیریڈ وہ دورانیہ ہے جب سرمایہ کار کو اپنے میوچل فنڈز میں خرید کردہ یونٹس دوبارہ نقد میں تبدیل کرانے(Redeem)کی اجازت نہیں ہوتی۔

بار

ایکلاگت کی(% ) جو فنڈ کی جانب سے اس وقت عائد کی جاتی ہے جب سرمایہ دار فنڈ میں یونٹس کی خریداری یا فروخت کرے۔

مارکیٹ رسک

ایک امکان کہ ایک سرمایہ کاری کی قدراسٹاک مارکیٹس میں عمومی مندی کی وجہ سے کم ہوجائے گی۔

میچورٹی کی تاریخ

وہ تاریخ کہ جس میں ایک قرضہ ،بونڈ یا پھر دیگر کسی قرض کی مرکزی رقم واجب الادا ہوجائے اور جس کی مکمل ادائیگی کی جانی ہو۔

منی مارکیٹ فنڈ

ایک فنڈ جوکم مدتی سیکورٹیز بشمول بینکس،DFIsپلیسمنٹس ، تجارتی دستاویزات اور نقد میں قلیل المدت کے لئے سرمایہ کاری کرتا ہے۔ ان فنڈز میں سرمایاکاری عمومی طور پر دوسرے فنڈز کی نسبت محفوظ ہوتی ہے اور اس لئے ان کا پورٹ فولیو ایک مستحکم NAVکا حامل ہوتا ہے۔

منی مارکیٹ دستاویزات

قلیل مدتی ڈیبٹ انسٹرومنٹس جن کا مدت عمومی طور پر ایک سال سے کم ہوتی ہے۔

میوچل فنڈز

میوچل فنڈ ایک مشترکہ سرمایہ کاری کانظام ہے جو متعدد سرمایہ کاروں کی بچتوں کو اکٹھا کر کے انہیں یونٹس جاری کرتا اور ان کی جانب سے سرمایہ کاری کرتا ہے۔میوچل فنڈزجمع کئے گئے سرمائے کی، اسکیم کے ’اسکیم انفارمیشن ڈاکیومنٹ‘ میں آشکار کردہ سرمایہ کاری کے مقصد کے مطابق سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

خالص اثاثہ جات

ایک فنڈ کے اثاثہ جات کی مجموعی قدر جو اس کے قرضہ جات /ذ مہ داریوں کو نفی کرنے کے بعد حاصل کی جائے۔

خالص اثاثی قدر

نیٹ ایسیٹ ویلیو یا NAVایک میوچل فنڈ اسکیم کے اثاثوں کی فی یونٹ قدر ہے۔ اس میں تمام وہ اثاثہ جات جو ایک اسکیم جیسا کہ کیش، فنانشل سیکورٹیز، قابل وصول اثاثہ جات(Receivables) وغیرہ کی ملکیتمیں سے ، پورٹ فولیو میںموجود اخراجات اور قرضہ جات کوتفریق کرنے کے بعد اور اسکیم کے جاری کردہ یونٹس کی تعداد سے تقسیمدینے سے حاصل کی جاتی ہے۔

NAV (in Rs. Terms)= سرمایاکاری کی قدر+موجودہ اثاثے -موجودہ قرضہ جات اور پروویژن/مقررہ تاریخ پر اسکیم کے تحت جاری کردہ یونٹس کی تعدادکی مارکیٹ۔

آفرنگ دستاویزات

ایک دفتری دستاویزجو ایک میوچل فنڈ کو ممکنہ سر مایہ کاروں کے لئے بیان کرتا ہے تا کہ ان سے سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے۔ ایک ممکنہ سرمایہ کار ہونے کے لئے تمام ضروری تفصیلات ’آفرنگ ڈاکیومنٹ‘ میںدرج ہوتی ہیں۔

آفر پرائس

وہ قیمت کہ جس پر سرمایہ کار ایک میوچل فنڈ کے شیئر خریدتاہے۔

اوپن۔اینڈ اسکیمز

اوپن اینڈ فنڈز سرمایہ کاروں کو یونٹس کی خرید اور انہیں کاروباری دنوں میں تسلسل کے ساتھ فروخت کرنے کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔ اوپن اینڈ فنڈز نظری اعتبار سے مستقلوجود رکھتے ہیں۔

غیرمتحرک انتظام کاری

سرمایاکاری کا وہ طریقہ ہے جس میں ایک فنڈ کی یا انتظام کاری کے لئے متحرک اور غیر فعال طریقہ اختیار کیا جائے۔ انڈیکس فنڈز، میں عمومی طور پر ایک انڈیکس میں شامل عناصر کی ہو بہو نقل کرکے ایک پورٹ فولیو دیتا جاتا ہے اور فعال فنڈز سے کافی مختلف ہوتے ہیں۔

پورٹ فولیو

پورٹ فولیو سرمایہ کاریوں کا ایک مجموعہ ہے جیسا کہ اسٹاکس اور بونڈ جو کہ کسی فرد، ادارہ یا سرمایہ کاری فنڈ کی ملکیت ہوں۔

پورٹ فولیو منیجر

پورٹ فولیو منیجر ایک فرد، ٹیم یا تجارتی ادارہ ہے جو ایک انویسٹمنٹ فنڈ کے لئے بمعہ ایک فرد کی سرمایہ کاریوں کے انتخاب کے ساتھ سرمایہ کاری کے فیصلے کرتا ہے۔

پورٹ فولیو ری بیلنسنگ

ایک طریقہ کار جو وقتاً فوقتاًایک پورٹ فولیو میں موجود اثاثہ جات کا جائزہ لیتا رہتا ہے تاکہ اسٹاکس ،بونڈ اورکیش کو ان کے لانگ رن ٹارگٹ ویلیو کے لئے اثاثہ کی قسم کا تناسب بحال رہے۔ یہ قدر میں اضافے کی حامل ایسیٹ کلاسز میں حصص کی فروخت اور کم تناسب کے اثاثہ جات کی خرید کے ذریعے انجام دیا جاتاہے۔

پرنسپل

ایک سرمایہ کاری کی اصل رقم ۔ ’پرنسپل‘ کو قیمتِ اصل یا ایک بونڈ کی اصل رقم کو ظاہر کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پرائس ٹو ارننگ شرح

P/Eریشیو ایک کمپنی کے اسٹاک شیئر کی قیمت ہے جو اپنی رپورٹیڈ فی شیئر آمدنیوں کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہے۔ P/Eریشیو کو ایک کمپنی کے ’Multiple آمدنی‘ سے بھی موصول کیا جاتا ہے۔

مشکل اصلاحات کی کوئی فہرست (glossary)دستیاب نہیں ہے۔

ریڈمپشن پرائس

وہ قیمت کہ جس پر ایک فنڈ کے ذریعے میوچل فنڈ کے حصص (واپس خریدے)ریڈیم کئے جاتے ہیں۔

ریڈیم

میوچل فنڈ کے یونٹس کو واپس فنڈ کو فروخت کرکے نقد میں تبدیل(liquidate)کرنا ۔ میوچل فنڈ شیئرز کو کسی بھی کاروباری دن میں ’نقد میں تبدیل(Redeemed) کرایاجاسکتا ہے۔

روپے کی اوسطٌ قیمت

ایک ریگولر شیڈول کے مطابق ایک مخصوص رقم کی اس کی یونٹ پرائس سے قطع نظر باقائدہ سرمایہ کاری کرنے کی تکنیک۔

خطرہ ٔ / خدشہ

سرمایہ کاروں کے لئے وہ امکان کہ جس میں انہیں اپنی تمام یا تھوڑی رقم ڈوب جانے یا اپنے سرمایہ کاری کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کااحتمال ہو۔

رسک ایڈجسٹڈ ریٹرنز

مختلف اسکیموں کے درمیان موازنے سے قبل، انفرادی لیول آف رسک کے لئے نئی ترتیب دی جاتی ہے۔

نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت

سرمایہ کار کی وہ قابلیت و آمادگی جس سے وہ ممکنہبہترمنافع جات کے حصول کے لئے اپنی کچھ یا تمام سرمایہ کاری میں نقصان اٹھا سکے۔

سیکٹر رسک

وہ خطرہ کہ جس میں ایک مخصوص صنعت جیسا کہ سافٹ ویئر/بائیو ٹیکنالوجیمیں واضح زوال واقع ہو۔

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان

SECPپاکستان میں ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لئے ایک ریگولیٹر ہے۔

شریعہ ایڈوائزر

شریعہ ایڈوائزر وہ شخص یا ادارہ ہے جس کا تقرر اسلامک میوچل فنڈز کے تمام دائرئہ عمل کی حدود پر سختی کے ساتھ شرعی اصولوں کے مطابق عمل داری یقینی بنانے کے لئے کیاگیا ہے۔

شارپ ریشو

یہ نوبل انعام یافتہ ولیم ایف۔ شارپ نے قائم کیاتھا، یہ نقصانکے امکانات کے پیشِ نظر پورٹ فولیو کے منافع کی تخمینہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کی مدد کرتا ہے۔ایک انتہائی شارپ اوسطٌ پیدا شدہ منافع سے متعلق کم تر نقصان کیحامل کا مظہر ہے جبکہ ایک کم تر اوسط نسبتاًزیادہ نقصان کیحامل کا مظہر ہے۔’شارپ ریشیو‘ کاایک پورٹ فولیو کے ریٹرن سے رسک فری انٹرسٹ ریٹ (مثلاً ٹریژری بلز) کو منہا کرکے تخمینہ کیا جاتا ہے، بعدازاںپورٹ فولیو کے منافع جات کو ایک معیاری متبادل رخ میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔

اسپانسرز

ایک فرد یا تجارتی ادارہ جو AMC میں40 شراکت داری کرتا ہے۔

سیکٹر فنڈ

ایک فنڈ جس کی ایک مخصوص انڈسٹری کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے جس کا مقصد سرمائے میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ایسے فنڈز فطری طورپر پُرخطرہوتے ہیں۔

اسٹاک

ملکیت کا ایک شیئریا ایک کارپوریشن میں ایکویٹی۔

سسٹمکیٹک انویسٹمنٹ پلان

ایک سروس جو آپ کو ایک تجویز کردہ رقم جو باقاعدگی سے آپ کے بینک اکائونٹ سے ٹرانسفر ہوتی ہے، SIPایک سرمایہ کار کو روپے کی قیمت کی اوسط کاری اور کمپاؤنڈنگ کے عمل کے ذریعے فوائد کے حصول کا اہل بناتی ہے۔

معیاری تجاوز

ایک پیمائش کہ کس قدر قریب تر ایک سیٹ آف ڈیٹاکم تر (اوسط) ڈیٹا کی ویلیو سے ہم آہنگ ہوتا ہے۔ انتہائی معیاری تجاوز کا مطلب ڈیٹا پوائنٹس کامزید منتشر(یا متبدل)ہونا ہے۔ کم تجارتی تجاوز ، جس میں ہر ڈیٹا پوائنٹ گروپ کی کم تر قدر کو زیادہ قریبی طورپر ہم آہنگ بناتا ہے۔اسٹینڈرڈ ڈیوی ایشن (معیاری تجاوز) کو ایک میوچل فنڈ کے سالانہ منافع کے ماضی کے تغیرات کی پیمائش کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ

یہ وہ مارکیٹ ہے جس میں عوامی سطح پر قائم کمپنیوں کے حصص جاری اور ان سے خواہ بذریعہ ایکس چینجز یا دیگر عوامی مارکیٹوں میں کاروبار کیا جاتا ہے۔

کل منافع

ٹوٹل ریٹرن سے مراد دی گئی مدت پر ایک سرمایہ کاری کی قدر میں تبدیلی ہے۔جس میں کسی سرمائے اضافہ، ڈسٹری بیوشنز اور ڈیویڈنڈ کی ابتدائی دستاویزات میں بیان کردہ شرح فیصد پرمکرر سرمایہ کاری کرنا ہے۔

ٹرانسفر ایجنٹ

وہ ادارہ جو ایک میوچل فنڈ کی جانب سے سرمایہ کاروں کے اکائونٹس سے متعلق ریکارڈز بنانے اور انہیں برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا جائے۔

ٹرسٹی

ایک خود مختار شخص /ادارہ جو فنڈز کے لحاظ سے حصص یافتگان کے بہترین مفاد کے تحفظ کا مجاز ہے۔

ٹرسٹ ڈیڈ

ایک رسمی دستاویز جو ٹرسٹی اور ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کے مابین ایک ٹرسٹ ایگریمنٹ کی شرائط کو بیان کرتی ہے ۔

ٹیکس ریبیٹ/کریڈٹ

ٹیکس کریڈٹ ٹیکس دہندگان کو حکومت کی جانب سے پیش کردہ ٹیکس لائبلٹی میں کمی کے ذریعے ایک قسم کی بچت(discount)ہے جس کا مقصد منظم بچتوں اور سرمایہ کاری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔آپ کا ٹیکس کریڈٹ کی رقم کوحاصل کرنا درج ذیل پر منحصر ہے:

  • آپ کا انکم ٹیکس ریٹ
  • وہ رقم جو آپ سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ٹرانزیکشن کی لاگت

اخراجات اور چارجز جو ایک مخصوص مالیاتی ٹرانزیکشن میں لئے جاتے ہیں۔

یونٹ ہولڈر

ایک شخص جو ایک فنڈ یا کسی اسکیم کے پلان میں یونٹس رکھتاہے۔

رضاکارانہ پنشن اسکیمز

اس اسکیم کا مقصد شراکت داروں کو ریٹائرمنٹ کے بعد تسلسل کے ساتھ ایک باقاعدہ حلال آمدنی فراہم کرنے کی کوشش کرنا ہے تا کہ جب ایک فرد کے پاس اپنی بسراوقات کے لئے باقاعدہ آمدنی حاصلنہ ہو تو پنشن فنڈ میں کی گئی سرمایاکاری سے ایک باقائدہ آمدنی موصول ہو ۔ اس طرح انہیں معاشرے کے دیگر افراد پر انحصار نہیں کرنا پڑتا۔

عدم استحکامیت

ایک سیکورٹی ،کموڈیٹی یا ایک مارکیٹ کی قیمت میںاتار چڑھاؤ نا گزیر ہوتا ہے۔ ایک سرمایاکاری جس کی قدر میں اتار چڑھاو زیادہ ہو اس میںفروخت کے وقت قیمت گرجانے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

بارکا اوسط

دی گئی قدروں کا ایک تخمینہ جاتی اوسط کہ جس میں کچھ قدروں کو دیگر قدروں کے مقابلے میںزیادہ بارحاصل ہوتا ہے۔

بچت

بچت(yield) وہ ڈیوڈینڈ یا شرحِ سود ہے جو ایک سرمایہ کاراپنی سرمایہ کاری پر حاصل کرتا ہے۔ یہ عام طورپر سرمایہ کاری کے موجودہ مارکیٹ پرائس کے لحاظ سے بطور ایک شرح فیصد بیان کی جاتی ہے ۔

ایک ڈیبٹ سیکورٹی پر بچت= منافع/ ڈیبٹ سیکیورٹی کی مارکٹ پرائس۔
ایک ایکویٹی پر بچت= ڈیویڈنڈ/ ایکویٹی شیئر کی مارکیٹ پرائس۔

بچت کی تبدیلی ٔ سمت

ایک اوپر کی جانب بڑھتی ہوئی سمت جو بچتوں اور فکسڈ انکم سیکورٹیز کی یکجائی اور اور تبدل پذیر میچورٹیز جنہیں نوٹس، بونڈز ٹریژری بلز وغیرہ کہاجاتا ہے کہ مابین تعلق داری کو ظاہر کرتی ہے۔

بچت کی میچورٹی

ایک ٹول جو ایک سرمایہ کار کے مفادات کی حامل ایک طویل المدت سرمایہ کاری جیسا کہ بونڈزکی صورت میںوصول ہونے والے منافع جات کے ریٹ کا تعین کرتا ہے جو اس کی میچورٹی کی تاریخ سے ہمیشہزیادہ رہتے ہیں۔

زیروکوپن بونڈ

ایک ایسا بونڈ جو کوئی کوپنز ادا نہیں کرتا مگر سرمایہ کاروں کو قیمت/قدر میں اضافہ دیتا ہے۔

اعلامیہ :

اس میں موجود معلومات کا مقصد صرف عمومی مطالعہ ہے اور نقطہ نظر صرف وضع کردہ آراء پر بیان کئے جاتے ہیں لہٰذا انہیں کسی بھی طورپر قارئین کے لئے بطور رہنما اصول،سفارشات یا پیشہ وارانہ گائیڈ لائن خیال نہیں کیا جاسکتا۔کسی بھی سرمایہ کاری سے قبل قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آزادپیشہ وارانہ رائے حاصل کیجئے، ایک آگہی کے ساتھ فیصلہ کرنے کے لئے اس کے مشتملات کی تصدیق کیجئے۔

میوچل فنڈ سرمایہ کاریاں مارکیٹ کے خطرات سے مشروط ہیں۔ اسکیم سے متعلق دستاویزات کا بغور مطالعہ کیجئے۔