بطور ایک انفرادی سرمایہ کارآپ اس بات کے حقدار ہیں کہ میوچل فنڈ اور پنشن اسکیمز میں سرمایہ کاری کے ذریعے پرکشش ٹیکس سیونگز حاصل کریں۔اس شمار کنندہ (calculator)کو ٹیکس میں بچت کی رقم کا تعین کرنے کے لئے استعمال کیجئے کہ جو آپ والنٹری پنشن اسکیم (ABL پنشن فنڈ/ABLاسلامک پنشن فنڈ) اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹیکس بچت کیلکولیٹر۔
ABL فنڈز کے ساتھ آپ 40فیصد تک اپنے سالانہ ٹیکس میں بچت حاصل کرسکتے ہیں۔
- 20فیصد تک ٹیکس کی بچت کے لئے اپنی قابل ادائیگی ٹیکس آمدنی کا 20فیصد یا مبلغ20لاکھ (جوبھی کم ہے)میوچل فنڈز میں انویسٹ کیجئے۔
- مزید 20فیصدتک ٹیکس کی بچت کے لئے اپنی قابل ادائیگی ٹیکس آمدنی کا 20فیصدپنشن فنڈز میں انویسٹ کیجئے۔
نوٹ: انکم ٹیکس پر چھوٹ حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی تاریخ سے کم از کم 2 سال کے ہولڈنگ پریڈ کے لیے سرمایہ کاری درکار ہوگی۔
- انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء کی دفعہ 62کے مطابق اوپن اینڈمیوچل فنڈ (یونٹ ٹرسٹ اسکیمز) کا ایک انفرادی سر مایہ کار 2,000,000 روپے تک یا اپنی قا بلِ ٹیکس انکم (جو بھی کم ہو) کا 20%تک ٹیکس کریڈٹ یکم جولائی اور 30جون کے درمیان کر سکتا ہے۔
- انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء کی دفعہ 63کے مطابق پینشن فنڈ کا ایک انفرادی سرمایہ کاراپنی موجودہ قابلِ ٹیکس انکم کا 20%تک ٹیکس میں بچت حاصل کر سکتا ہے۔
انتباہ :
میوچل فنڈ ز اور پینشن فنڈزمیں کی گئی تمام سر مایہ کاری کو مارکیٹ کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کی لازمی عکاسی نہیں کرتی۔ ازراہِ کرم سرمایہ کاری کی پالیسیز اور اس کو لا حق خطرات کو اچھی طرح سمجھنے کیلئے متعلقہ فنڈز کے آفرنگ ڈاکومنٹس کا بغور مطالعہ کریں۔ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ میوچل فنڈز اور ر پینشن اسکیمز میں سرمایہ کاری سے اصل ٹیکس میں بچت کا تعین کرنے کے لیے آزادانہ مشورہ حاصل کریں۔