جداگانہ انتظام اکاونٹس

جداگانہ انتظام اکاونٹس

جداگانہ انتظام اکاونٹس

آج کل سرمایہ کار ایسی صلاحیت کو تلاش کررہے ہوتے ہیں جو کہ ان کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو قابو میں رکھے اور اس کے لئے جداگانہ انتظام اکاونٹس اس کا حل پیش کرتے ہیں- ہم مہارت، خلوص اور وقت دینے کے ساتھ یہاں پر آپ کی سرمایہ کاریوں کے انتظام میں آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں – ہمارے تراشیدہ جداگانہ انتظام اکاونٹس (SMAs) کی خدمات کے ذریعے آپ اپنی ذمہ داری تعلیم یافتہ پیشہ ور ماہرین کو سونپ سکتے ہیں-

عمومی جائزہ

عوام اور ادارے سرمایہ کاری سے باخبر ہوتے جارہے ہیں اور وہ سرمایہ کاریوں کے لئے دستیاب مواقعوں کو تلاش کررہے ہیں- جس کے لئے وہ شخصی سرمایہ کاری حل چاہتے ہیں تاکہ اپنے مقاصد حاصل کرسکیں- ABL ایسیٹ مینجمنٹ پہلے سے طے شدہ اہداف کے حصول بشمول باقاعدہ آمدن، سرمائے میں اضافہ اور سرمائے کے تحفظ یہاں تک کہ اگر کوئی مخصوص منافع ہدف اپنی سرمایہ کاریوں پر چاہتے ہیں تو بھی ہم آپ کی مدد کریں گے-

سرمایہ کاری منتظم اور مشیر کی حیثیت سے جداگانہ انتظام اکاونٹس (SMAs) کی خدمات فراہم کرکے ہمارے تعلیم یافتہ سرمایہ کاری منتظمین جو کہ آپ کی سرمایہ کاریوں کی نگہداشت بہت عمدگی سے کرتے ہیںان کے ذریعے آپ کی سرمایہ کاریاں پھل پھول سکتی ہیں – میوچل فنڈز کے برعکس (جو کہ کئی یونٹ ہولڈرز باہم مل کر پیشہ ورانہ طور پر انتظام کرتے ہیں) جداگانہ انتظام شدہ شخصی سرمایہ کاری پورٹ فولیوزاس طرح تراشے جاتے ہیں جو کہ سرمایہ کار کی خصوصی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور ان کے انتظام کے لئے پیشہ ور فنڈ کے منتظمین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں-

پہلے سے طے شدہ اہداف کے حصول بشمول باقاعدہ آمدن، سرمائے میں اضافہ اور سرمائے کے تحفظ ،یہاں تک کہ اگر کوئی مخصوص منافع ہدف اپنی سرمایہ کاریوں پر چاہتے ہیں تو بھی ہم آپ کی مدد کریں گے- آپ کی سرمایہ کاری کا پورٹ فولیواوراثاثوں کا اختصاص آپ کی ضروریات کے مطابق تعمیر کیا جائے گا-

SMAs کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات

ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی ادارتی کلائنٹس جیسے ریٹائرمنٹ فنڈز، خیراتی ادارے، انڈومنٹ فنڈز وغیرہ کوان کی اعلیٰ معیاری، ضروریات کے عین مطابق پورٹ فولیو کے انتظام اور مشاورتی خدمات کے علاوہ اعلی اثاثوں کے حامل افراد کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے لائسنس کے تحت اپنی خدمات فراہم کرتی ہے- ہمارے پورٹ فولیو کے انتظام میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:

پورٹ فولیو کا صوابدیدی انتظام

اس میں شامل ہیں سرمایہ کاری مقاصد ، حدود و قیود اور سرمایہ کار کے خطراتی پروفائل کی بنیاد پر پورٹ فولیو کا انتظام شامل ہے اور اس میں سرمایہ کاری کی مشاورتی خدمات شامل ہیں-

نمایاں خصوصیات
  • باقاعدہ معاہدہ اور سرمایہ کاری پالیسی کے مطابق، فنڈ کے منتظم کو اہم سرمایہ کاری فیصلوں اور اپنے کلائنٹ کے پورٹ فولیو میں استعمال کی گئی حکمت عملی مرتب کرنے کا مکمل اختیار ہوتا ہے –
  • سرمایہ کاری پورٹ فولیوکے باہمی معاہدہ میں دی گئی سرمایہ کاری پالیسی کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں تعمیر اورانتظام کیا جاتا ہے –
  • ABL ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے کلائنٹ کی طرف سیٹرانزیکشن کرنے، خریدنے، بیچنے اور دیگر تمسکات اور دیگر سرمایہ کاریوں کی تجارت کرنے کی مجاز ہوتی ہے-
  • پورٹ فولیو کے مکمل انتظامی عمل کے دوران کلائنٹ کے سرمایہ کاری مقاصد، جائز مصنوعات زر کے انتخاب، ایسیٹ ایلوکیشن اور سرمایہ کاری پالیسی کی دیگر شرائط کے مطابق کیا جاتا ہے-
  • کلائنٹ کے لئے ایک وقف ریلیشن شپ مینیجر ہوتا ہے جو کہ پورٹ فولیو اور کارکردگی کی رپورٹنگ طے شدہ فارمیٹس پر خطرات کے انتظام اور کمپلائنس رپورٹنگ کرتا ہے
  • بہت مستعد انداز میں سرمایہ کاری مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے، فنڈ منتظم تسلسل کے ساتھ خطرات سے مزاحم ٍمنافع اپنے کلائنٹس کو فراہم کرتا ہے-

غیر صوابدیدی پورٹ فولیو کا انتظام

اس میںکلائنٹ کے ساتھ مشترکہ فیصلہ سازی ہوتی ہے جس میں طے شدہ عناصر بشمول خطرے کی پروفائلنگ، اثاثوں کے اختصاص کی تجویز اور خریدوفروخت کی تکمیل کی جاتی ہے (جس میں سرمایہ کاری فیصلے اور وقت کا انتخاب کلائنٹ کرتا ہے)

نمایاں خصوصیات
  • باہمی معاہدہ اور سرمایہ کاری پالیسی کے مطابق، فنڈ کا منتظم کلائنٹ کی مشاورت سے سرمایہ کاری فیصلے کرے گا-
  • سرمایہ کاری پورٹ فولیو کا پیشہ ورانہ انداز میں تعمیر اورانتظام کیا جاتا ہے جبکہ سرمایہ کاری پالیسی باہمی معاہدہ کے تحت طے کی جاتی ہے-
  • ABL ایسیٹ مینجمنٹ مشاورتی عمل کے بعد ٹرانزیکشنز کی تشکیل کی مجاز ہوتی ہے جیسے خرید، فروخت یا دیگر تجارتی تمسکات اور کلائنٹ کی طرف سے دیگر سرمایہ کاریاں کی جاتی ہیں۔
  • پورٹ فولیو کا انتظام کلائنٹ کے سرمایہ کاری مقاصد، درست مصنوعات کے انتخاب، اثاثوں کا اختصاص اور پورے عمل کے دوران سرمایہ کاری پالیسی کی دیگر شرائط کے حساب سے چلایا جاتا ہے۔
  • کلائنٹ کے لئے ایک وقف ریلیشن شپ مینیجر ہوتا ہے جو کہ پورٹ فولیو اور کارکردگی کی رپورٹنگ طے شدہ فارمیٹس پر خطرات کے انتظام اور کمپلائنس رپورٹنگ کرتا ہے
  • بہت مستعد انداز میں سرمایہ کاری مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے، فنڈ مینیجر تسلسل کے ساتھ خطرات سے مزاحم ٍمنافع اپنے کلائنٹس کو فراہم کرتا ہے-

سرمایہ کاری مشاورت

سرمایہ کاری مشاورت سرمایہ کاری خیالات اور حکمت عملیوں کی تجاویزکی جاتی ہے ، تاہم فیصلے مکمل طور پر سرمایہ کار کرتا ہے-

SMAs کی نمایاں خصوصیات

  • کلائنٹ کے لئے کھلا انتخاب برائے ساخت یعنی صوابدیدی اور غیر صوابدیدی ہے
  • لچکدار سرمایہ کاری سیکیورٹی انتخاب یعنی حصص، آمدن، بازار زر وغیرہ
  • پورٹ فولیو کا انتظام کلائنٹ کے خصوصی سرمایہ کار مقاصد اور مطلوبہ اختصاص اور ترجیحات پر مبنی ہوتا ہے
  • سرمایہ کاری فیصلوں میں مدد کے لئے پورٹ فولیو منتظم کی پیشہ ورانہ مہارت
  • کلائنٹ کی ضرورت کے مطابق باقاعدگی سے کارکردگی کی رپورٹنگ
  • کلائنٹ کی ضروریات کے مطابق معیشت، مارکیٹ اور تحفظ کے تجزیات
  • فیس کی ساخت تغیر پذیر ہوتی ہے یعنی مخصوص یا کارکردگی کی بنیاد پر ، جو کہ کلائنٹ کی ضروریات اور باہمی طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہو تی ہے
  • تحفظ اور شفافیت ( کیونکہ رقم ایک متولی کے پاس جمع کرائی جاتی ہے جیسے کہ CDC یا کوئی متولی بینک وغیرہ)
  • تمام معلومات راز میں رہتی ہیں جب تک کہ اس کو بتانے کی قانونی اداروں نے اجازت نہ دی ہو

ٌ*سرمایاکاری پر منا فع مقررہ نہیں اور مارکٹ کے خطرات لاحق ہیں۔ اگر آپ فنڈ کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں تو، آپ ہماری نئی فنڈ مینیجر رپورٹ کا حوالۂ دے سکتے ہیں