ABL اسلامک کپیٹل پریزرویشن پلان۔ I (ABL IFPF CPP-I) ABL اسلامک فنانشل پلاننگ فنڈپر مبنی ایک ایلوکیشن پلان ہے ۔ یہ پلان آپ کے سرمائے کے تحفظ کو یقینی بناتاہے اور اس کا عزم شریعت کے مطابق سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ اور مسابقتی منافع فراہم کرنا ہے-
ABL IFPF کیپٹل پریزرویشن پلان ۔I کاعزم CPPI سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی کو استعمال کرتے ہوئے سرمائے کا تحفظ کرنا ہے۔
کانسٹنٹ پروپورشن پورٹ فولیو انشورنس (CPPI) ایک عالمی سطح پر رائج ایسیٹ ایلوکیشن کی خریدوفروخت کی حکمت عملی ہے جس کے ذریعے پرخطر اثاثوں اور کم خطرات والے اثاثوں میں اختصاص کیا جاتا ہے- اس حکمت عملی کے ذریعے سرمایہ کار بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں ایکویٹیز میں سرمایہ کاری کو بڑھا سکتے ہیں (100 فیصد تک) جبکہ گرتی ہوی مارکیٹ میں ابتدائی سرمایہ کاری رقم کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے-