انکم فنڈز کا عزم باقاعدہ و مستحکم آمدنی کی فراہمی کے ساتھ سرمایہ کاروں کے اصل سرمائے کا تحفظ کرنا ہے۔یہ اسکیمز عمومی طورپراسلامک فکسڈ انکم سیکیوریٹیز مثلاََ سکوک، کارپوریٹ بونڈز، گورنمنٹ سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کر تی ہیں۔ ایکویٹی اسکیموں کی بہ نسبت انکم فنڈز زیادہ مستحکم ہوتے ہیں اور ان سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی موزوں رہتے ہیں جو کہ اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاو سے گریز کرنا چاہتے ہوں-