ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی یقینی طور پر زندگی کا انتہائی ایک اہم مقصد ہوتا ہے- اس کا مقصد قابل بھروسہ ذرائع آمدنی سے ریٹائرمنٹ کے بعد بہترین طرزِ زندگی برقرار رکھنا ہے- چاہے آپ ابھی اپنی ریٹائرمنٹ بچتوں کی تعمیر کی شروعات میں ہیں یا آپ ریٹائرمنٹ کے دوران سرمایہ کاریوں اورآپشنز پر نگاہ دوڑا رہے ہیں، تو ہم آپ کے ریٹائرمنٹ کے اہداف کے حصول کو با آسانی ممکن بناسکتے ہیں -
مزید دریافت کریںہم سب کی کچھ خواہشات اور خواب ہوتے ہیں لیکن ہم میں سے اکثر اپنی سرمایہ کاریوں کے مقاصد کے حصول کے لئے موزوں منصوبہ بندی نہیں کرپائے- ABL ایسیٹ مینجمنٹ میںہم آپ کے خوابوں کی تعبیر کرتے ہیں- چاہے یہ بچوں کی تعلیم کا یا شادی کا معاملہ ہو، ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی ہو، کار حاصل کرنے کا خواب ہو، یا گھر بنانے یا تعطیلات گزارنے کا ، آپ کا مستقبل درست ہاتھوں میں ہے-
مزید دریافت کریںکیپیٹل پریزرویشن فنڈز کا مقصد مختلف اثاثوں کی اقسام میں بہتر اختصاص کے ذریعے آپ کے سرمائے کو تحفظ اور مسابقتی منا فع فراہم کرنا ہے - اثاثوں کے بہتر اختصاص کا مقصد ایکویٹیز میں شرکت کرکے اعلیٰ منفعت فراہم کرنا ، اس کے ساتھ ساتھ سرمائے سے منسلک خطرات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لئے آمدن/منی مارکٹ مصنوعات میں شرکت کرکے تحفظ فراہم کرنا ہے-
Xabarnomalar