سرمایہ کاری کا سفر

سرمایہ کاری کا سفر

سرمایہ کاری کا سفر

کیا آپ نے کبھی کسی طویل سفر کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے دوران آپ کو مختلف منزلوں پر ٹھہرنا ہو؟ کامیاب سرمایہ کاری بھی ایک مسلسل طویل سفر ہے جس کے لئے آپ کو اپنی پیشگی ضروری ہے- ہر فرد کی زندگی میں مقاصد کا محورتبدیل ہوتا رہتا ہے اور اسی لئے سرمایہ کاری میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے-

سب سے پہلے آپ کو اپنی منزل طے کرنی ہے اور اس کی مطابقت میں اپنے سرمایہ کاری کے سفر کی منصوبہ بندی کرنی ہے-

آج ہی ہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم آپ کے اس سفر میں بہترین مدد اور رہنمائی کر سکیں۔

سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کا عمومی جائزہ

ہمارے مقاصدطے شدہ منصوبے کے تحت حاصل کئے جاسکتے ہیں جس پرہمیں مکمل یقین رکھنا چاہئے اور اس پر بھرپور طریقے سے عمل کرنا چاہئے-

پابلو پکاسو۔

کیا آپ اپنے گھر کی تعمیر یا موجودہ گھر کی تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی کررہے ہیں؟ کیا آپ اس پروجیکٹ کو کسی نصب العین، ڈھانچہ کے منصوبے ، درست ٹھیکیداروں اور مزدوروں کے انتخاب اور بجٹ کے ممکنہ اتار چڑھاؤ اور اچانک کسی واقعہ سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کئے بغیر شروع کردیں گے؟ اب بھی بہت سے لوگ اپنی طویل مدتی سرمایہ کاری مکمل طور پر کسی منصوبہ بندی کے بغیر شروع کردیتے ہیں- منصوبہ ہونے کی صورت میں اس بات کی یقین دہانی ہوگی کہ آپ بالکل درست سمت میں جارہے ہیں اور اس طرح آپ اپنے مالیاتی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے-

سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی ایک ایسا عمل ہے جس کے زریعے آپ کے مالیاتی وسائل اور مالیاتی مقاصد اور اہداف سے ہم آہنگی پیدا کرتا ہے-اس عمل سے آپ مستقبل میں اپنی بچتوں پر بڑا منافع حاصل کرنے اور برقرار رکھنے کے قابل ہوجائیں گے- سرمایہ کاری منصوبہ بندی کے لئے مختلف دستیاب سرمایہ کاری آپشنز کا تجزیہ کرنا ضروری ہے تاکہ آپ کے اثاثوں کے لئے درست پروڈکٹ کا انتخاب کیا جاسکے- سرمایہ کار عام طور پرکیش،ایکیوٹی ، بانڈز اور جائیداد میں سرمایہ کاری کو منتخب کرتے ہیں- ان میں سے ہر ایک کی مختلف خصوصیات ہیں ۔

img

اثاثوں کی اقسام کی سمجھ

اثاثوں کی اقسام سیکیورٹیز گروپ پر مشتمل ہوتے ہیں جن کے مختلف سطح کے درج زیل خدشات ہوتے ہیں:

  • ایکویٹیز
  • فکسڈ انکم
  • کیش
  • اشیائے صرف
  • جائیداد

مزید دریافت کریں
img

خطرات پر غور و خوص

’خطرہ‘ سے مراد مستقبل میں غیر یقینی صورتحال یعنی متوقع نتائج کے بر عکس نتائج ملنا- جب بھی آپ کوئی فیصلہ کرتے ہیں چاہے اس کا تعلق روزمرہ زندگی سے ہو یا سرمایہ کاری سے تو اس میں خطرے کا عنصر شامل ہوتا ہے-خطرہ سرمایہ کاری کا لازمی جزو ہے لیکن اگر آپ خطرات سے واقف ہوں تو پھر آپ ان سے نمٹنے اور ان کو کم کرنے کی کوشش کریں گے-

مزید دریافت کریں

اپنے سرمایہ کاری پروفائل کا تعین کریں

مدت

مدو سے مراد منتخب کردہ سرمایہ کاری کا دورانیہ ہے

منافع

منافع کی موزوں قسم کے لئے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آمدن یا اضافہ میں سے کونسی ہماری بڑی ترجیح ہے- ہم پوچھ سکتے ہیں کہ

سیالیت

اثاثوں یا تمسکات یا کوئی اور سرمایہ کاری کی کل قدر پر کوئی قابل ذکر اثر ڈالے بغیرمارکیٹ میں تیزی سے سرمایاکاری کو نقد میں بدلنے کی صلاحیت کوسیلالیت کہتے ہیں-

مزید دریافت کریں